☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَا جَاءَ فِي زِيَارَةِ قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حج کا بیان۔← بَابُ مَا جَاءَ فِي زِيَارَةِ قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 2655 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، الْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرٍو الأَنْصَارِيُّ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرٍو الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ" . قَالَ عِكْرِمَةُ: فَسَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالا: صَدَقَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص زخمی یا معذور ہو جائے، تو وہ احرام کھول دے گا اور اس پر اگلے سال حج کرنا واجب ہو گا۔“ عکرمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے جواب دیا: یہ ٹھیک بیان کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2692]
Hadith No.: 2656 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَجَّ فَزَارَ قَبْرِي بَعْدَ وَفَاتِي فَكَأَنَّمَا زَارَنِي فِي حَيَاتِي" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص حج کرے اور میرے وصال کے بعد میری قبر کی زیارت کے لیے آئے، تو گویا وہ میری زندگی میں میری زیارت کے لیے آیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2693]
Hadith No.: 2657 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، وَكِيعٌ ، خَالِدُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، وَأَبُو عَوْنٍ ، الشَّعْبِيِّ ، وَالأَسْوَدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، هَارُونَ أَبِي فَزَعَةَ ، رَجُلٍ ، حَاطِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ ، وَالْقَاضِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، قَالُوا: نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، نا خَالِدُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، وَأَبُو عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، وَالأَسْوَدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ هَارُونَ أَبِي فَزَعَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ حَاطِبٍ، عَنْ حَاطِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ زَارَنِي بَعْدَ مَوْتِي فَكَأَنَّمَا زَارَنِي فِي حَيَاتِي، وَمَنْ مَاتَ بِأَحَدِ الْحَرَمَيْنِ بُعِثَ مِنَ الآمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص میرے انتقال کے بعد میری زیارت کے لیے آئے، تو گویا وہ میری زندگی میں میری زیارت کے لیے آیا، اور جو شخص مکہ یا مدینہ میں سے کسی ایک جگہ فوت ہو، وہ قیامت کے دن ایمان لانے والوں کے ساتھ زندہ کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2694]
Hadith No.: 2658 Sunan Daraqutni
الْمَحَامِلِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ ، مُوسَى بْنُ هِلالٍ الْعَبْدِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ ، نا مُوسَى بْنُ هِلالٍ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ زَارَ قَبْرِي وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص میری قبر کی زیارت کرے گا، اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2695]