☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: محرم کے لیے غسل کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: محرم کے لیے غسل کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2636 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، يَحْيَى بْنُ حَكِيمِ الْمُقَوِّمِيُّ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ حَكِيمِ الْمُقَوِّمِيُّ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: اخْتَلَفَ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَالْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ فِي غَسْلِ الْمُحْرِمِ رَأْسَهُ فَأَرْسَلُونِي إِلَى أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَسْأَلُهُ كَيْفَ رَأَيْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ؟" فَصَبَّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ، وَأَقْبَلَ بِيَدَيْهِ وَأَدْبَرَ بِهِمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابراہیم بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا مسور بن مخرمہ کے درمیان اس بارے میں اختلاف ہو گیا کہ حالت احرام والا شخص اپنا سر دھو سکتا ہے یا نہیں؟ تو ان حضرات نے مجھے حصہ ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجا تاکہ میں یہ دریافت کروں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کیسے دیکھا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے سر کو حالت احرام میں دھو لیتے تھے (یا نہیں)، تو سیدنا ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے اپنے سر پر پانی بہایا، اپنے ہاتھ کو آگے پیچھے کی طرف لے کر گئے اور پیچھے سے واپس لے کر آئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2673]
حدیث نمبر: 2637 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ الْكِنْدِيُّ ، مُحَمَّدٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ ، أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أُمُّهُ كَبْشَةُ بِنْتُ مَعْدِي كَرِبَ عَمَّةُ الأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، فَقَالَتْ أُمُّهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي آلَيْتُ أَنْ أَطُوفَ بِالْبَيْتِ حَبْوًا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طُوفِي عَلَى رِجْلَيْكَ سَبْعَيْنِ، سَبْعًا عَنْ يَدَيْكِ وَسَبْعًا عَنْ رِجْلَيْكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کے ساتھ ان کی والدہ کبشہ بنت معدی کرب موجود تھیں، ان کی والدہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے یہ نذر مانی ہے، میں سیرین کے بیت اللہ کا طواف کروں گی۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے پاؤں پر چل کر طواف کرو، سات مرتبہ اپنے دونوں ہاتھوں کی طرف سے اور سات مرتبہ دونوں پاؤں کی طرف سے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2674]