☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 22
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 2626 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَحْمَدَ الْمُذَكِّرُ أَبُو يُوسُفَ ، حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، عَزْرَةَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَحْمَدَ الْمُذَكِّرُ أَبُو يُوسُفَ ، نا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" أَحَجَجْتَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" لَبِّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ لَبِّ عَنْ شُبْرُمَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہتے ہوئے سنا، تو دریافت کیا: ”کیا تم حج کر چکے ہو؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنی طرف سے تلبیہ پڑھو، اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ لینا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2663]
حدیث نمبر: 2627 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ ، يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، غُنْدَرٌ ، ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، عَزْرَةَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، نا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ ، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، نا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أنَّهُ سَمِعَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ مَوْقُوفًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن جبیر، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھتے ہوئے دیکھا، یہ روایت موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2664]