☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: کعبہ کا طواف کرنا اور دن یا رات میں کسی بھی وقت اس میں نماز پڑھنے کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: کعبہ کا طواف کرنا اور دن یا رات میں کسی بھی وقت اس میں نماز پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2600 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيِّ ، حُمَيْدٍ ، قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبُو ذَرٍّ
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ فَأَخَذَ بِعِضَادَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ بَعْدَ الصُّبْحِ إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلا بِمَكَّةَ"، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلاثًا .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو تھاما اور پھر بولے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی شخص صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز ادا نہ کرے، البتہ مکہ میں (طواف کی رکعت ادا کرنے والا) ایسا کر سکتا ہے۔“ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ بیان کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2636]
حدیث نمبر: 2601 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسنُ بْنُ عَرَفَةَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا الْحَسنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لا تَمْنَعُوا أَحَدًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ وَصَلَّى أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ كَانَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو عبدالمطلب! تم کسی کو بھی اس گھر کا طواف کرنے سے نہ روکنا اور نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ وہ دن یا رات کا کوئی بھی حصہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2637]
حدیث نمبر: 2602 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَابَاهُ ، جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَابَاهُ ، يُخْبِرُ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَبَرَ عَطَاءٍ هَذَا،" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، إِنْ كَانَ إِلَيْكُمْ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ فَلا أَعْرِفَنَّ مَا مَنَعْتُمْ أَحَدًا يُصَلِّي عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو عبدمناف! یہ معاملہ اب ہمارے سپرد ہے، تو مجھے یہ نہ پتہ چلے کہ تم نے کسی شخص کو اس گھر کے پاس نماز ادا کرنے سے روک دیا ہے، خواہ وہ دن یا رات کا کوئی بھی حصہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2638]
حدیث نمبر: 2603 سنن دارقطنی
أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الأَعْمَى ، يَحْيَى الْبَابْلُتِيُّ ، عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبِيهِ
نا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الأَعْمَى ، نا يَحْيَى الْبَابْلُتِيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، نا عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لا تَمْنَعُنَّ أَحَدًا يُصَلِّي عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے بنو عبدمناف! تم کسی بھی شخص کو اس گھر کے پاس نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ وہ دن یا رات کا کوئی بھی حصہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2639]