☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حج کا بیان۔← مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 57
Page 3 of 3
Hadith No.: 2583 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيلِ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطِيَّةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيلِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَطَافَ لَهُمَا بِالْبَيْتِ طَوَافًا وَاحِدًا، وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ طَوَافًا وَاحِدًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا اور ایک ہی مرتبہ صفا اور مروہ کا طواف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2618]
Hadith No.: 2584 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الْمُسَيَّبِيُّ ، مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، نا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الْمُسَيَّبِيُّ ، نا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" طَافَ طَوَافًا وَاحِدًا لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرے کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2619]
Hadith No.: 2585 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَهْمِ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، الْحَجَّاجِ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَهْمِ ، نا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" طَافَ لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ طَوَافًا وَاحِدًا لَمْ يَزِدْ عَلَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرے کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بعد مزید کوئی طواف نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2620]
Hadith No.: 2586 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" مَا طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إِلا طَوَافًا وَاحِدًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرے کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2621]
Hadith No.: 2587 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أبِي ، إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا أبِي ، نا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" لا وَاللَّهِ مَا طَافَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا طَوَافًا وَاحِدًا، فَهَاتُوا مَنْ هَذَا الَّذِي يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ لَهُمَا طَوَافَيْنِ؟"، .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”نہیں! اللہ کی قسم! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے لیے صرف ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا۔“ اس شخص کو لے کر آؤ، جو یہ بیان کرتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے لیے دو مرتبہ طواف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2622]
Hadith No.: 2588 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، جَعْفَرُ بْنُ عَامِرٍ الْبَزَّارُ ، قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، سُفْيَانُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ عَامِرٍ الْبَزَّارُ ، قَالا: نا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكْفِيكَ طَوَافٌ وَاحِدٌ بَعْدَ الْمَغْرِبِ لَهُمَا جَمِيعًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”تمہارے لیے اتنا کافی ہے، تم ان دونوں کے لیے مغرب کے بعد ایک مرتبہ طواف کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2623]
Hadith No.: 2589 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قبِيصَةُ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: نا قبِيصَةُ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2624]
Hadith No.: 2590 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ ، دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهْرِيُّ . ح وَثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ ، قَالا: نا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ ، نا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا:" إِنَّ طَوَافَكِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ كَافِيكَ بِحَجِّكِ وَعُمْرَتِكِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے یہ فرمایا تھا: ”تمہارا صفا اور مروہ کے درمیان طواف کر لینا تمہارے حج اور عمرے دونوں کے لیے کافی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2625]
Hadith No.: 2591 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو نُعَيْمٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، عَائِشَةُ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا أَبُو نُعَيْمٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: حَاضَتْ عَائِشَةُ بِسَرِفَ وَطَهُرَتْ يَوْمَ عَرَفَةَ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ طَوَافَكِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يُجْزِئُ عَنْكِ لِحَجَّتِكِ وَعُمْرَتِكِ طَوَافًا وَاحِدًا" . لَفْظُ أَبِي نُعَيْمٍ.
Translation: محمد محی الدین .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ”سرف“ کے مقام پر حیض آ گیا، وہ عرفہ کے دن اس سے پاک ہوئیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہارا صفا اور مروہ کے درمیان طواف کر لینا تمہارے لیے حج اور عمرے دونوں کے لیے کافی ہو گا۔“ روایت کے الفاظ ابونعیم نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2626]
Hadith No.: 2592 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، أَبُو عَلِيِّ بْنُ الصَّوَّافِ ، هَارُونُ بْنُ يُوسُفَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمُعَدَّلُ ، هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، نا ابْنُ أَبِي عُمَرَ . ح وَثنا أَبُو عَلِيِّ بْنُ الصَّوَّافِ ، نا هَارُونُ بْنُ يُوسُفَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمُعَدَّلُ ، نا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَائِشَةَ: " يَكْفِيكِ طَوَافُكِ الأَوَّلُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ" . وَقَالَ ابْنُ مَخْلَدٍ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَائِشَةَ:" يَكْفِيكِ طَوَافُكِ الأَوَّلُ بِحَجَّتِكِ وَعُمْرَتِكِ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرمایا: ”تمہارے لیے صفا اور مروہ کے درمیان پہلا طواف حج اور عمرے کے لیے کافی ہو گا۔“ ابن مخلد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرمایا تھا: ”تمہارا پہلا طواف تمہارے حج اور عمرے دونوں کے لیے کافی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2627]
Hadith No.: 2593 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْحَكَمِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٍّ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِمْلاءً، نا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ" أَنَّهُ جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ" . حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ضَعِيفٌ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى رَدِيءُ الْحِفْظِ كَثِيرُ الْوَهْمِ.
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی علیہ السلام نے ایک مرتبہ حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا، تو ان دونوں کے لیے ایک مرتبہ طواف کیا، لیکن ان دونوں کے لیے دو مرتبہ سعی کی، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی، ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ حفص بن ابوداؤد نامی راوی ضعیف ہے، جبکہ عبدالرحمن بن ابولیلیٰ نامی راوی کا حافظہ ٹھیک نہیں ہے اور اس کا وہم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2628]
Hadith No.: 2594 Sunan Daraqutni
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، الْحَكَمِ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا جَدِّي ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ،" أَنَّهُ طَافَ لَهُمَا طَوَافَيْنِ وَسَعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَقَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ" . الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ، سیدنا علی علیہ السلام کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے حج اور عمرہ دونوں کے لیے دو مرتبہ طواف کیا تھا اور دونوں کے لیے دو مرتبہ سعی کی تھی اور یہ بات بیان کی تھی، ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ حسن بن عمارہ نامی راوی متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2629]
Hadith No.: 2595 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِي ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ قَارِنًا فَطَافَ طَوَافَيْنِ وَسَعَى سَعْيَيْنِ" . عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يُقَالُ لَهُ: مُبَارَكٌ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج قران کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو مرتبہ طواف کیا تھا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ عیسیٰ بن عبداللہ نامی راوی کو مبارک کہا جاتا ہے، اور یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2630]
Hadith No.: 2596 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، أَبِي ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، أَبُو بُرْدَةَ ، حَمَّادٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، نا أَبِي ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، نا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" إِنْ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ لِعُمْرَتِهِ وَحَجَّتِهِ طَوَافَيْنِ، وَسَعَى سَعْيَيْنِ" . وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعَلِيٌّ، وَابْنُ مَسْعُودٍ. أَبُو بُرْدَةَ هَذَا هُوَ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ ضَعِيفٌ، وَمَنْ دُونَهُ فِي الإِسْنَادِ ضُعَفَاءُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے عمرے اور حج کے لیے دو مرتبہ طواف کیا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔ ابوبروہ نامی راوی عمرو بن یزید ہے اور یہ شخص بھی ضعیف ہے، اس کے علاوہ بھی اس سند میں ضعیف راوی موجود ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2631]
Hadith No.: 2597 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، شُعْبَةَ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، مُطَرِّفٍ ، عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" طَافَ طَوَافَيْنِ وَسَعَى سَعْيَيْنِ" . قَالَ لَنَا ابْنُ صَاعِدٍ: خَالَفَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى غَيْرَهُ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، نُخَرِّجُهُ عَنْهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ: يُقَالُ: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى الأَزْدِيُّ حَدَّثَ بِهَذَا مِنْ حِفْظِهِ فَوَهِمَ فِي مَتْنِهِ، وَالصَّوَابُ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الطَّوَافِ وَلا السَّعْيِ، وَقَدْ حَدَّثَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ عَلَى الصَّوَابِ مِرَارًا، وَيُقَالُ: أَنَّهُ رَجَعَ عَنْ ذِكْرِ الطَّوَافِ وَالسَّعْيِ إِلَى الصَّوَابِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو مرتبہ طواف کیا تھا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ اس روایت کو نقل کرنے میں بعض راویوں نے اختلاف نقل کیا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: درست روایت یہ ہے کہ اس روایت میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا تھا، اس روایت میں طواف اور سعی کرنے کا ذکر نہیں ہے۔ محمد بن یحییٰ نامی راوی نے اس درست روایت کو کئی مرتبہ نقل کیا ہے اور یہ بات بھی بیان کی گئی ہے، انہوں نے طواف اور سعی کا ذکر کرنے سے رجوع کر لیا تھا اور درست روایت بیان کرنا شروع کر دی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2632]
Hadith No.: 2598 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، شُعْبَةُ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، مُطَرِّفٍ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُهَلَّبِيِّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، شُعْبَةُ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ" . وَكَذَلِكَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُهَلَّبِيِّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج قران کیا تھا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2633]
Hadith No.: 2599 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، أَبِي نَصْرٍ ، عَلِيًّا
نا نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، نا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ أَوْ مَنْصُورٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ ، قَالَ: لَقِيتُ عَلِيًّا وَقَدْ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ وَأَهَلَّ هُوَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَقُلْتُ: هَلْ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَفْعَلَ كَمَا فَعَلْتَ؟ قَالَ" ذَلِكَ لَوْ كُنْتَ بَدَأْتُ الْعُمْرَةَ"، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ إِذَا أَرَدْتُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" تَأْخُذُ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ فَتُفِيضُهَا عَلَيْكَ، ثُمَّ تُهِلُّ بِهِمَا جَمِيعًا، ثُمَّ تَطُوفُ لَهُمَا طَوَافَيْنِ وَتَسْعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَلا يَحِلُّ لَكَ إِحْرَامٌ دُونَ يَوْمِ النَّحْرِ" . قَالَ مَنْصُورٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُجَاهِدٍ، فَقَالَ: مَا كُنَّا نُفْتِي إِلا بِطَوَافٍ وَاحِدٍ فَأَمَّا الآنَ فَلا نَفْعَلُ.
Translation: محمد محی الدین .
ابونصر بیان کرتے ہیں: میری سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی، میں نے حج کا احرام باندھ لیا تھا، جبکہ انہوں نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا تھا۔ میں نے دریافت کیا: کیا میں ایسا کر سکتا ہوں، جیسا آپ نے کر لیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ایسا ہو سکتا ہے، اگر تم پہلے عمرہ کر لو۔ میں نے دریافت کیا: میں اگر اس کا ارادہ کروں، تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: ”تم پانی کا ایک برتن لے کر اپنے اوپر بہاؤ اور پھر ان دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھ لو، پھر ان دونوں کے لیے دو مرتبہ طواف کرنا اور ایک مرتبہ سعی کرنا اور قربانی کے دن سے پہلے تمہارے لیے احرام کھولنا جائز نہیں ہو گا۔“ منصور نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ مجاہد سے کیا، تو انہوں نے فرمایا: ہم تو یہی فتوی دیتے ہیں کہ ایک مرتبہ طواف کیا جائے گا، لیکن اب ہم ایسا نہیں کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2634]