☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب افطاری کرلینے کے بعد سورج نکل آنا (یعنی بادل وغیرہ کی وجہ سے وقت سے پہلے افطاری کرلینے کا حکم)
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← روزوں کا بیان← باب افطاری کرلینے کے بعد سورج نکل آنا (یعنی بادل وغیرہ کی وجہ سے وقت سے پہلے افطاری کرلینے کا حکم)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2341 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ:" أَفْطَرْنَا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فِي يَوْمِ غَيْمٍ وَطَلَعَتِ الشَّمْسُ" . فَقِيلَ لِهِشَامٍ: أُمِرُوا بِالْقَضَاءِ؟ قَالَ: وَبُدٌّ مِنْ ذَلِكَ؟ هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ ثَابِتٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم نے رمضان کے مہینے میں ایک دن، جب بادل چھائے ہوئے تھے، افطاری کر لی، لیکن بعد میں سورج نکل آیا (تو پتا چلا کہ افطاری کا وقت نہیں ہوا تھا)۔ ہشام نامی راوی سے دریافت کیا گیا: کیا ان لوگوں کو اس کی قضاء کرنے کا حکم دیا گیا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”ایسا کرنا ضروری تھا۔“ اس کی سند صحیح ہے اور ثابت ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2375]
حدیث نمبر: 2342 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، أَبُو أُسَامَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالا: نا أَبُو أُسَامَةَ ، بِهَذَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2376]