☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
روزوں کی قضاء کا باب
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← روزوں کا بیان← روزوں کی قضاء کا باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 37
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 2299 سنن دارقطنی
ابْنُ مَنِيعٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ تَقْطِيعِ قَضَاءِ صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" ذَلِكَ إِلَيْكَ، أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَحَدِكُمْ دَيْنٌ فَقَضَى الدِّرْهَمَ وَالدِّرْهَمَيْنِ، أَلَمْ يَكُنْ قَضَاءُ؟ فَاللَّهِ أَحَقَّ أَنْ يَعْفُوَ وَيَغْفِرَ" . إِسْنَادٌ حَسَنٌ إِلا أَنَّهُ مُرْسَلٌ. وَقَدْ وَصَلَهُ غَيْرُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمٍ، إِلا أَنَّهُ جَعَلَهُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ. وَلا يُثْبَتُ مُتَّصِلا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں: مجھے اس بات کا پتا چلا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے رمضان کے روزوں کی قضاء الگ الگ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ تمہاری مرضی ہے، تمہارا کیا خیال ہے، اگر کسی شخص کے ذمے قرض ہو اور وہ ایک یا دو درہم ادا کرے، تو کیا یہ ادائیگی نہیں ہو گی، تو اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے، معاف کر دے اور بخش دے۔“ اس کی سند حسن ہے، لیکن یہ روایت مرسل ہے۔ ابوبکر کے علاوہ دیگر راویوں نے اسے موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہے، البتہ انہوں نے اسے موسیٰ بن عقبہ کے حوالے سے، ابوزبیر کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور یہ روایت بھی متصل طور پر ثابت نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2333]
حدیث نمبر: 2300 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الأَزْهَرِ ، سَهْلُ بْنُ الْفَضْلِ أَبُو سَعِيدٍ السِّجِسْتَانِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الأَزْهَرِ ، ثنا سَهْلُ بْنُ الْفَضْلِ أَبُو سَعِيدٍ السِّجِسْتَانِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَقْطِيعِ صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَحَدِكُمْ دَيْنٌ فَقَضَاهُ الدِّرْهَمَ وَالدِّرْهَمَيْنِ حَتَّى يَقْضِيَهُ، هَلْ كَانَ ذَلِكَ قَضَاءُ دَيْنِهِ أَوْ قَاضِيهِ؟"، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نَحْوَهُ. كَذَا قَالَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے رمضان کے روزوں کی قضاء الگ الگ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر کسی شخص کے ذمے قرض ہو اور وہ درہم یا دو درہم ادا کر دے، یہاں تک کہ اسی طرح وہ سب ادا کر دے، تو کیا اس کے ذمے قرض کی ادائیگی لازم ہو گی یا اسے بل دینے والا شمار کیا جائے گا؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! یہ روایت ابوزبیر کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2334]
حدیث نمبر: 2301 سنن دارقطنی
ابْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، وَأَبُو نَشِيطٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ ، الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، عَمْرِو بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، وَأَبُو نَشِيطٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالُوا: ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ صَامَ عَنْهُ وَلِيُّهُ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص مر جائے اور اس کے ذمے کچھ روزے ہوں، تو اس کا ولی اس کی طرف سے روزے رکھے۔“ اس کی سند مستند ہے، اسے عمرو بن حارث نے عبیداللہ بن ابوجعفر کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2335]
حدیث نمبر: 2302 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الأَصْبَغِ بْنِ الْفَرَجِ ، أبِي ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الأَصْبَغِ بْنِ الْفَرَجِ ، حَدَّثَنَا أبِي ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ صَامَ عَنْهُ وَلِيُّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمے کچھ روزے ہوں، تو اس کا ولی (وارث) اس کی طرف سے روزے رکھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2336]
حدیث نمبر: 2303 سنن دارقطنی
ابْنِ صَاعِدٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ صُبَيْحٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، محَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ ، أَبِي ، هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، مُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي جَعْفَرٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ صُبَيْحٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، قَالا: نا محَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ ، ثنا أَبِي ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، ثنا مُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي جَعْفَرٍ ، حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2337]
حدیث نمبر: 2304 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَيَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَبَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، الأَعْمَشِ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، وَمُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، وَالْحَكَمِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَعَطَاءٍ ، وَمُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَيَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَبَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي، قَالُوا: ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَمُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، وَالْحَكَمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَعَطَاءٍ ، وَمُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: إِنَّ أُخْتِي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمٌ، قَالَ:" لَوْ كَانَ عَلَيْهَا دَيْنٌ أَكُنْتِ تَقْضِينَهُ؟"، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ:" فَحَقُّ اللَّهِ أَحَقُّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: میری بہن کا انتقال ہو گیا ہے، اس کے ذمے رمضان کے روزے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس کے ذمے قرض ہوتا، تو کیا تم ادا کر دیتی؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے (کہ اس کا حق ادا کیا جائے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2338]
حدیث نمبر: 2305 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، أَبُو هَاشِمٍ الرِّفَاعِيُّ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، ثنا أَبُو هَاشِمٍ الرِّفَاعِيُّ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. وَقَالَتْ: وَعَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، قَالَ" فَدَيْنُ اللَّهِ أَحَقُّ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: اس خاتون نے یہ عرض کی تھی: اس (مرحومہ) کے ذمے مسلسل دو ماہ کے روزے لازم تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے قرض (کا حق ہے، اسے) ادا کیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2339]
حدیث نمبر: 2306 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَبُو عَوْفٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَرْزُوقٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، زَائِدَةُ ، الأَعْمَشِ ، مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا أَبُو عَوْفٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالا: نا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثنا زَائِدَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرٍ، أَفَأَقْضِيهِ عَنْهَا؟ قَالَ:" لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ عَنْهَا؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَدَيْنُ اللَّهِ أَحَقُّ أَنْ يُقْضَى" . قَالَ سُلَيْمَانُ: قَالَ الْحَكَمُ، وَسَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، وَنَحْنُ جُلُوسٌ جَمِيعًا حِينَ حَدَّثَ مُسْلِمٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالا: سَمِعْنَا مُجَاهِدًا يَذْكُرُ هَذَا، وَقَالَ دَعْلَجٌ: فَقَالا: سَمِعْنَا مُجَاهِدًا يَذْكُرُ هَذَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، هَذَا أَصَحُّ إِسْنَادًا مِنْ حَدِيثِ أَبِي خَالِدٍ. وَقَالَ ابْنُ مَعْرَاءَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَعَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کے ذمے ایک ماہ کے روزے لازم تھے، کیا میں ان کی طرف سے انہیں ادا کر لوں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہاری والدہ کے ذمے قرض ہوتا، تو کیا تم ان کی طرف سے ادا کر دیتے؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو اللہ تعالیٰ کا قرض اس بات کا زیادہ حقدار ہے، کہ اسے ادا کیا جائے۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2340]
حدیث نمبر: 2307 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُتَيْبَةَ الْمُعَيْطِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَصْرِيُّ ، ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُتَيْبَةَ الْمُعَيْطِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَصْرِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا عَنْبَسَةُ، ثنا يُونُسُ، قَالَ: سَأَلَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ عَنْبَسَةُ: وَهُوَ أَخُو يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، نَافِعًا مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَجُلٍ مَرِضَ فَطَالَ بِهِ مَرَضُهُ، حَتَّى مَرَّ بِهِ رَمَضَانَانِ أَوْ ثَلاثَةٌ، فَقَالَ نَافِعٌ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ ، يَقُولُ:" مَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَلَمْ يَكُنْ صَامَ رَمَضَانَ الْخَالِي فَلْيُطْعِمْ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا مُدًّا مِنْ حِنْطَةٍ، ثُمَّ لَيْسَ عَلَيْهِ قَضَاءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یونس بیان کرتے ہیں: سعید بن زید نے (عنبسہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، یہ صاحب یونس کے بھائی ہیں) نافع سے، جو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام ہیں، سوال کیا: ایسے شخص کے بارے میں جو بیمار ہو جاتا ہے اور اس کی بیماری طویل ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ بیماری کے دوران دو مرتبہ رمضان گزر جاتے ہیں (تو وہ شخص روزے نہیں رکھ پاتا)۔ نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرمایا کرتے تھے: ”جس شخص کو رمضان کا زمانہ مل جائے اور وہ رمضان کے مہینے میں روزہ نہ رکھ سکے، تو ہر ایک روزے کے عوض ایک مسکین کو گندم کا ایک مد کھلا دیا کرے، تو پھر اس کے ذمے قضاء لازم نہیں رہے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2341]
حدیث نمبر: 2308 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، زُهَيْرٌ ، الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ ، عَبْدَ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نا زُهَيْرٌ ، نا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، كَانَ يَقُولُ:" مَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَعَلَيْهِ مِنْ رَمَضَانَ شَيْءٌ، فَلْيُطْعِمْ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا مَدًّا مِنْ حِنْطَةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”جس شخص کو رمضان کا زمانہ نصیب ہو (اور وہ کسی وجہ سے روزے نہ رکھ سکے) اور اس کے ذمے رمضان کے کچھ حصے (یعنی اس کے کچھ روزے) کی ادائیگی لازم ہو، تو وہ ہر ایک روزے کے عوض ایک مسکین کو گندم کا ایک مد کھلا دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2342]
حدیث نمبر: 2309 سنن دارقطنی
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فِي رَجُلٍ مَرِضَ فِي رَمَضَانَ ثُمَّ صَحَّ وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ الَّذِي أَدْرَكَهُ وَيُطْعِمُ عَنِ الأَوَّلِ لِكُلِّ يَوْمٍ مَدًّا مِنْ حِنْطَةٍ لِكُلِّ مِسْكِينٍ، فَإِذَا فَرَغَ فِي هَذَا صَامَ، الَّذِي فَرَّطَ فِيهِ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فرمایا تھا، جو رمضان میں بیمار ہوا تھا اور بعد میں تندرست ہو گیا تھا، اس نے (ابتدائی حصے میں) روزے نہیں رکھے تھے، یہاں تک کہ آخری حصے میں اسے روزے رکھنے کا موقع ملا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا تھا: ”جس حصے میں وہ روزے رکھ سکتا ہے، وہ روزے رکھے اور ابتدائی جس حصے میں اس نے روزے نہیں رکھے، ہر ایک دن کے عوض گندم کا ایک صاع ایک مسکین کو دے گا اور جب وہ اس سے فارغ ہو گا، تو اس دن کا روزہ رکھے گا، جس دن کے بارے میں اس نے کوتاہی کی تھی۔“ اس کی سند صحیح موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2343]
حدیث نمبر: 2310 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، الْحَسَنُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ السَّمْحِ ، عَبْدُ الصَّمَدِ الْمُقْرِيُّ الرَّازِيُّ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ السَّمْحِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ زَمْعَةَ الرَّازِيُّ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ الْمُقْرِيُّ الرَّازِيُّ ، ثنا عُمَرُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فِيمَنْ فَرَّطَ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ هَذَا مَعَ النَّاسِ وَيَصُومُ الَّذِي فَرَّطَ فِيهِ، وَيُطْعِمُ لِكُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں: ”جو شخص رمضان کی قضاء کے بارے میں کوتاہی کرے، یہاں تک کہ اسے رمضان کا آخری حصہ مل جائے، وہ لوگوں کے ہمراہ روزہ رکھے گا اور پھر اس دن کے بھی روزے رکھے گا، جس دن کے بارے میں اس نے کوتاہی کی تھی اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ اس کی سند مستند ہے، لیکن یہ روایت موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2344]
حدیث نمبر: 2311 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ الصَّيْرَفِيُّ ، بَكْرُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ مُكْرَمٍ الْفَزَارِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو إِسْحَاقَ الْجَلابُ ، عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ ، الْحَكَمُ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ الصَّيْرَفِيُّ ، ثنا بَكْرُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ مُكْرَمٍ الْفَزَارِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو إِسْحَاقَ الْجَلابُ ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ ، ثنا الْحَكَمُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ مَرِضَ، ثُمَّ صَحَّ وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ الَّذِي أَدْرَكَهُ، ثُمَّ يَصُومُ الشَّهْرَ الَّذِي أَفْطَرَ فِيهِ، وَيُطْعِمُ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا" . إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، وَابْنُ وَجِيهٍ ضَعِيفَانِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے، جو رمضان کے مہینے میں بیماری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ پاتا، پھر وہ بعد میں تندرست ہو جاتا ہے اور اس نے (رمضان کی قضاء کے) روزے نہیں رکھے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ گیا، اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو رمضان آ گیا ہے، وہ اس کے روزے رکھے گا، پھر اس کے بعد وہ ایک مہینہ وہ روزے رکھے گا، جو اس نے نہیں رکھے تھے اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ اس کے راوی ابراہیم بن نافع اور ابن وجیہ دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2345]
حدیث نمبر: 2312 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، رَقَبَةُ ، عَطَاءٌ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، أنا رَقَبَةُ ، قَالَ: زَعَمَ عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يَمْرَضُ فِي رَمَضَانَ فَلا يَصُومُ حَتَّى يَبْرَأَ أَوْ لا يَصُومُ حَتَّى يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ الَّذِي حَضَرَهُ وَيَصُومُ الآخَرَ، وَيُطْعِمُ كُلَّ لَيْلَةٍ مِسْكِينًا" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں، جو رمضان کے مہینے میں بیمار ہو جائے اور روزے نہ رکھے، پھر وہ تندرست ہو جائے یا جو شخص کوئی روزہ رکھے، یہاں تک کہ اسے اگلا رمضان نصیب ہو جائے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”یہ اس رمضان کے روزے رکھے گا، جو آ گیا ہے اور دوسرے والے رمضان کے روزے (قضاء کے طور پر) رکھے گا اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ اس کی روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2346]
حدیث نمبر: 2313 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" مَنْ فَرَّطَ فِي صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ حَتَّى يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ فَلْيَصُمْ هَذَا الَّذِي أَدْرَكَهُ، ثُمَّ لِيَصُمْ مَا فَاتَهُ، وَيُطْعِمُ مَعَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا" . خَالَفَهُ مُطَرِّفٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ تَقَدَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جو شخص رمضان کے روزوں کے بارے میں کوتاہی کرے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ جائے، تو وہ شخص اس رمضان کے روزے رکھے گا، جو آ چکا ہے، پھر اس کے بعد وہ روزے رکھے گا، جو فوت ہو گئے تھے اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ ابواسحاق سے نقل کرنے میں مطرف نے اس کی مخالفت کی ہے اور یہ روایت پہلے گزر چکی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2347]
حدیث نمبر: 2314 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أبِي، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا لَمْ يَصِحَّ بَيْنَ الرَّمَضَانَيْنِ صَامَ عَنْ هَذَا، وَأَطْعَمَ عَنِ الْمَاضِي، وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَإِذَا صَحَّ وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، صَامَ هَذَا وَأَطْعَمَ عَنِ الْمَاضِي، فَإِذَا أَفْطَرَ قَضَاهُ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص دو رمضان کے درمیان تندرست نہ ہو، تو وہ موجودہ رمضان کے روزے رکھے گا (یعنی اس کی قضاء کے روزے) اور گزشتہ رمضان کی طرف سے کھانا کھلا دے گا اور اس شخص پر (گزشتہ رمضان کے روزوں کی) قضاء لازم نہیں ہو گی، لیکن جو شخص تندرست ہو اور وہ روزے نہ رکھے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ جائے، تو وہ موجودہ رمضان کے روزے رکھے گا، پھر سابقہ رمضان کے روزوں کی قضاء کے طور پر مسکینوں کو کھانا کھلائے گا اور جب اس کے اس مہینے کے روزے ختم ہو جائیں گے، تو پھر وہ سابقہ رمضان کے روزوں کی قضاء کرے گا۔“ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2348]
حدیث نمبر: 2315 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، هُشَيْمٌ ، يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، ابْنِ جُبَيْرٍ وَهُوَ زِيَادُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرٍ وَهُوَ زِيَادُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلا جَاءَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: إِنَّهُ نَذَرَ أَنْ يَصُومَ كُلَّ يَوْمِ أَرْبِعَاءَ فَأَتَى ذَلِكَ عَلَى يَوْمِ فِطْرٍ أَوْ أَضْحًى، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" أَمَرَ اللَّهُ بِوَفَاءِ النَّذْرِ، وَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ النَّحْرِ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زیاد بن جبیر بیان کرتے ہیں: مجھے یاد ہے، ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا کہ اس نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ ہر بدھ کو روزہ رکھے گا، تو یہ دن عید الفطر اور عید الاضحی کے دن آ گیا، تو اب (اسے کیا کرنا چاہیے)؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے نذر کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں قربانی کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔“ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2349]