☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← روزوں کا بیان← بَابُ مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 2274 Sunan Daraqutni
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، يَحْيَى بْنُ الْحِمَّانِيِّ ، هُشَيْمٌ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ مِنْ أَصْلِهِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْحِمَّانِيِّ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَ الَّذِي أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ بِكَفَّارَةِ الظِّهَارِ" .
Translation: محمد محی الدین .
مجاہد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کو، جس نے رمضان کے مہینے میں دن کے وقت روزہ توڑ لیا تھا، اسے ظہار کا کفارہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2306]
Hadith No.: 2275 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبُو مَعْشَرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ رَجُلا أَكَلَ فِي رَمَضَانَ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْتِقَ رَقَبَةً، أَوْ يَصُومَ شَهْرَيْنِ، أَوْ يُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْكِينًا" . أَبُو مَعْشَرٍ هُوَ نَجِيحٌ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے رمضان کے مہینے میں کھا لیا (یعنی روزہ توڑ لیا)، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی کہ وہ غلام آزاد کرے یا دو ماہ روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ ابومعشر نامی راوی کا نام نجیح ہے اور یہ راوی مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2308]
Hadith No.: 2276 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو الْحِمْصِيُّ ، أبِي ، الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ الْكَلاعِيُّ ، مُقَاتِلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو الْحِمْصِيُّ ، ثنا أبِي ، ثنا أبِي، ثنا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ الْكَلاعِيُّ ، ثنا مُقَاتِلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فِي الْحَضَرِ فَلْيُهْدِ بَدَنَةً، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُطْعِمْ ثَلاثِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ لِلْمَسَاكِينِ" . الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ، وَمُقَاتِلٌ ضَعِيفَانِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص رمضان کے مہینے میں حضر کی حالت میں ایک دن روزہ توڑے، تو اسے چاہیے کہ وہ ایک جانور کی قربانی کرے، اگر وہ اسے نہ ملے، تو وہ کھجور کے تیس صاع غریبوں کو کھلائے۔“ اس روایت کے راوی حارث بن عبیدہ اور مقاتل ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2309]
Hadith No.: 2277 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمَوْصِلِيِّ ، مُعَاذِ بْنِ عُتْبَةَ ، مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ الْوَارِثِ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمَوْصِلِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ وَلا عُذْرٍ كَانَ عَلَيْهِ أَنْ يَصُومَ ثَلاثِينَ يَوْمًا، وَمَنْ أَفْطَرَ يَوْمَيْنِ كَانَ عَلَيْهِ سِتُّونَ، وَمَنْ أَفْطَرَ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ كَانَ عَلَيْهِ تِسْعُونَ يَوْمًا" . وَلا يُثْبَتُ هَذَا الإِسْنَادُ وَلا يَصِحُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص رخصت اور عذر کے بغیر رمضان کا ایک روزہ توڑ دے (یا نہ رکھے)، تو وہ تیس دن روزے رکھے اور جو شخص دو روزے توڑ دے، وہ ساٹھ روزے رکھے اور جو تین روزے توڑ دے، اس پر لازم ہے، وہ نوے روزے رکھے۔“ اس سند کے ساتھ یہ بات مستند طور پر منقول ہے اور عمرو بن مرہ نامی راوی کے حوالے سے مستند طور پر منقول نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2310]
Hadith No.: 2278 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ أَبُو الْحُسَيْنِ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَبِي هَاشِمٍ ، عَبْدِ الْوَارِثِ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا الْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ أَبُو الْحُسَيْنِ ، قَالا: نا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَعَلَيْهِ صِيَامُ شَهْرٍ" . مِنْدَلٌ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی عذر کے بغیر رمضان کا ایک دن کا روزہ نہ رکھے، تو اس پر ایک ماہ کے روزے لازم ہوں گے۔“ اس روایت کا راوی مندل ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2311]