☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
روزے میں نیت کا باب
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← روزوں کا بیان← روزے میں نیت کا باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 2187 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي حَامِدٍ ، رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو عَبَّادٍ ، الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي حَامِدٍ ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ الْمِصْرِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو عَبَّادٍ ، ثنا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَلا صِيَامَ لَهُ" . تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ، عَنِ الْمُفَضَّلِ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص صبح صادق ہونے سے پہلے روزہ رکھنے کی نیت نہیں کرتا، اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ مفضل سے اس روایت کو نقل کرنے میں عبداللہ بن عباد نامی راوی منفرد ہیں، تاہم اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2213]
حدیث نمبر: 2188 سنن دارقطنی
أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، حَفْصَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ إِمْلاءً، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يَفْرِضْهُ قَبْلَ الْفَجْرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کا روزہ نہیں ہوتا، جو صبح صادق ہونے سے پہلے اسے لازم نہیں کرتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2214]
حدیث نمبر: 2189 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ ، حَفْصَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَفْصَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يَجْمَعِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلا صِيَامَ لَهُ". رَفَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ الرُّفَعَاءِ، وَاخْتُلِفَ عَلَى الزُّهْرِيِّ فِي إِسْنَادِهِ. فَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصَةَ مِنْ قَوْلِهَا. وَتَابَعَهُ الزُّبَيْدِيُّ،وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصَةَ. وَكَذَلِكَ قَالَ بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ. وَكَذَلِكَ قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاشِدٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَغَيْرُ ابْنِ الْمُبَارَكِ يَرْوِيهِ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ. وَاخْتُلِفَ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ فِي إِسْنَادِهِ. وَكَذَلِكَ قَالَ ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ أَيْضًا، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَوْلَهُ. وَتَابَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَمِرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ اللَّيْثُ، عَنْ عَقِيلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ، وَحَفْصَةَ قَالا ذَلِكَ. وَرَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص صبح صادق سے پہلے اسے لازم نہیں کرتا، اس شخص کا روزہ نہیں ہوتا۔“ اس روایت کو بعض راویوں نے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے، بعض نے اسے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے قول کے طور پر نقل کیا ہے، بعض نے اسے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے قول کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ بعض راویوں نے اسے سالم کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا حفصہ رضی اللہ عنہا کے قول کے طور پر نقل کیا ہے۔ زہری سے نقل کرنے کے بارے میں اس روایت کے راویوں نے اختلاف کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2216]
حدیث نمبر: 2190 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَفْصَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصَةَ ، قَالَتْ:" لا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يَجْمَعِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”جو شخص صبح صادق ہونے سے پہلے روزہ رکھنے کا ارادہ نہیں کرتا، اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2217]
حدیث نمبر: 2191 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِسْحَاقُ الصَّفَّارُ ، الْوَاقِدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ هِلالٍ ، أَبِيهِ ، مَيْمُونَةَ بِنْتَ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا إِسْحَاقُ الصَّفَّارُ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هِلالٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ سَعْدٍ ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ أَجْمَعَ الصَّوْمَ مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَصُمْ، وَمَنْ أَصْبَحَ وَلَمْ يُجْمِعْهُ فَلا يَصُمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص رات کو ہی روزہ رکھنے کا ارادہ کر لے، تو وہ روزہ رکھے اور جس شخص کو صبح ہو جائے اور اس شخص نے ارادہ نہ کیا ہو، تو وہ روزہ نہ رکھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2218]
حدیث نمبر: 2192 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ اللَّخْمِيِّ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ اللَّخْمِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ:" أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا صُبْحَ ثَلاثِينَ يَوْمًا، فَرَأَى هِلالَ شَوَّالٍ نَهَارًا فَلَمْ يُفْطِرْ حَتَّى أَمْسَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن قیس فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک مرتبہ تیسویں تاریخ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے روزے کی حالت میں صبح کی، آپ نے دن میں ہی شوال کا چاند دیکھ لیا، تو آپ نے شام میں افطاری نہیں کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2219]