☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب (نماز جنازہ کے دوران) دایاں ہاتھ بائیں پر رکھنا ‘ تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کرنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← جنازوں کا بیان← باب (نماز جنازہ کے دوران) دایاں ہاتھ بائیں پر رکھنا ‘ تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 1806 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ نَصْرٍ الْقَارِئُ ، الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الأَسْلَمِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ نَصْرٍ الْقَارِئُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الأَسْلَمِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک نماز جنازہ ادا کی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دایاں دست مبارک بائیں دست مبارک پر رکھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1830]
حدیث نمبر: 1807 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْعَطَّارُ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ ، يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْعَطَّارُ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الْجِنَازَةَ رَفَعَ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کسی شخص کی نماز جنازہ ادا کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پہلی تکبیر میں دونوں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے، پھر اس کے بعد اپنا دایاں دست مبارک بائیں دست مبارک پر رکھ لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1831]
حدیث نمبر: 1808 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، الْحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، الْفَضْلِ بْنِ السَّكَنِ ، هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، مَعْمَرٌ ، ابْنِ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ السَّكَنِ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، ثنا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ عَلَى الْجِنَازَةِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ ثُمَّ لا يَعُودُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز جنازہ میں پہلی تکبیر میں دونوں ہاتھ اٹھا کرتے تھے، پھر اس کے بعد آپ نماز جنازہ میں تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1832]
حدیث نمبر: 1809 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ ، مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو،" أَنَّ امْرَأَةً نَصْرَانِيَّةً مَاتَتْ وَفِي بَطْنِهَا وَلَدٌ مُسْلِمٌ، فَأَمَرَ عُمَرُ أَنْ تُدْفَنَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ مِنْ أَجْلِ وَلَدِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بیان کرتے ہیں: ایک عیسائی عورت کا انتقال ہو گیا، جس کے پیٹ میں ایک مسلمان (کا) بچہ تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ حکم دیا کہ اس عورت کو اس بچے کی وجہ سے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1833]
حدیث نمبر: 1810 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَامِدٍ ، أَبُو بَكْرٍ الرَّمَادِيُّ ، أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، الْعَلاءُ بْنُ صَالِحٍ ، أَبِي سَلْمَانَ ، زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَامِدٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الرَّمَادِيُّ ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثنا الْعَلاءُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَلْمَانَ ، قَالَ:" صَلَّى زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَلَمَّا سَلَّمَ قُلْنَا لَهُ: وُهِمْتَ أَمْ عَمْدًا؟ قَالَ: بَلْ عَمْدًا، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّيهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوسلمان بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کی نماز جنازہ پڑھائی، تو انہوں نے پانچ مرتبہ تکبیر کہی، جب انہوں نے سلام پھیرا، تو ہم نے ان سے کہا: ”آپ نے غلطی سے ایسا کیا ہے یا جان بوجھ کر کیا ہے؟“ تو انہوں نے بتایا: ”جان بوجھ کر کیا ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسی طرح اسے ادا کیا کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1834]
حدیث نمبر: 1811 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ ، عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، أَبِي ، أَبُو مَعْشَرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَبِيهِ ، ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أُمَّهُ تُوُفِّيَتْ وَهِيَ نَصْرَانِيَّةٌ وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَحْضُرَهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْكَبْ دَابَّتَكَ وَسِرْ أَمَامَهَا، فَإِنَّكَ إِذَا كُنْتَ أَمَامَهَا لَمْ تَكُنْ مَعَهَا" . أَبُو مَعْشَرٍ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن کعب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے بتایا: ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، جو عیسائی تھی اور وہ یہ چاہتے تھے کہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی سواری پر سوار ہو جاؤ اور جنازے کے آگے چلو، اگر تم اس کے آگے چل رہے ہوگے، تو تم اس کے ساتھ شمار نہیں ہوگے۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں) یہ روایت ثابت نہیں ہے، اس روایت کا ایک راوی معشر ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1835]