☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب حضرت آدم (علیہ السلام) کی قبر کی جگہ اور ان پرچارتکبیروں کا کہا جانا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← جنازوں کا بیان← باب حضرت آدم (علیہ السلام) کی قبر کی جگہ اور ان پرچارتکبیروں کا کہا جانا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1788 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْعَلافُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَعُرْوَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْعَلافُ ، ثنا صَبَاحُ بْنُ مَرْوَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَعُرْوَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" صَلَّى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ عَلَى آدَمَ عَلَيْهِ السَّلامُ، كَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، صَلَّى جِبْرِيلُ بِالْمَلائِكَةِ يَوْمَئِذٍ، وَدُفِنَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ، وَأُخِذَ مِنْ قِبَلَ الْقِبْلَةِ وَلُحِدَ لَهُ وَسُنِمَ قَبْرُهُ" . عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ مَتْرُوكٌ، وَرَوَاهُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، عَنِ ابْنِ هُرْمُزَ، عَنْ أَبِي حَزْرَةَ، عَنْ عُرْوَةَ قَوْلَهُ بَعْضَ هَذَا الْكَلامِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جبرائیل علیہ السلام نے سیدنا آدم علیہ السلام کی نماز جنازہ ادا کی تھی۔ انہوں نے سیدنا آدم علیہ السلام پر چار تکبیریں پڑھی تھیں۔ جبرائیل علیہ السلام نے فرشتوں کو اسی دن نماز پڑھائی تھی اور سیدنا آدم علیہ السلام کو ”مسجد خیف“ میں دفن کیا گیا۔ ان کا رخ قبلے کی طرف کیا گیا تھا اور ان کے لیے لحد بنائی تھی اور ان کی قبر پر چونا لگا دیا گیا تھا۔ اس روایت کا راوی عبدالرحمن بن مالک متروک ہے۔ دیگر راویوں نے اس روایت کے بعض حصے کو عروہ رحمہ اللہ کے کلام کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1812]
حدیث نمبر: 1789 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، الْفَضْلُ الْبَزَّازُ ، أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ ، عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ ، الْحَسَنِ ، عُتَيٍّ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا الْفَضْلُ الْبَزَّازُ ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُتَيٍّ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الْمَلائِكَةَ صَلَّتْ عَلَى آدَمَ فَكَبَّرَتْ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، وَقَالُوا: هَذِهِ سُنَّتُكُمْ يَا بَنِي آدَمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”فرشتوں نے سیدنا آدم علیہ السلام کی نماز جنازہ ادا کی تھی، انہوں نے ان پر چار تکبیریں پڑھی تھیں، انہوں نے یہ کہا: اے اولاد آدم! تمہارا (نماز جنازہ ادا کرنے کا) یہ طریقہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1813]
حدیث نمبر: 1790 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ ، دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ ، الْحَسَنِ ، عُتَيٍّ ، أُبَيٍّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثنا رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُتَيٍّ ، عَنْ أُبَيٍّ بِهَذَا مَوْقُوفًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1814]
حدیث نمبر: 1791 سنن دارقطنی
الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوْحٍ ، شَبَابَةُ ، خَارِجَةُ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ ، عُتَيٍّ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، وَآَخَرُونَ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوْحٍ ، نا شَبَابَةُ ، ثنا خَارِجَةُ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُتَيٍّ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1815]
حدیث نمبر: 1792 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، الْحَسَنِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَلانِسِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، كَذَا قَالَ: قَالَ:" كَبَّرَتِ الْمَلائِكَةُ عَلَى آدَمَ أَرْبَعًا، وَكَبَّرَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعًا، وَكَبَّرَ عُمَرُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَرْبَعًا، وَكَبَّرَ صُهَيْبٌ عَلَى عُمَرَ أَرْبَعًا، وَكَبَّرَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَى عَلِيٍّ أَرْبَعًا، وَكَبَّرَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَى الْحَسَنِ أَرْبَعًا" . مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ هَذَا ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فرشتوں نے سیدنا آدم علیہ السلام پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ پر چار تکبیریں کہی تھیں۔ اس روایت کا راوی محمد بن ولید ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1816]