☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← وتر کا بیان← فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 1663 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو صَالِحٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، أَبِيهِ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ:" إِنَّ السَّفَرَ جَهْدٌ وَثِقَلٌ، فَإِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ، فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَإِلا كَانَتَا لَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں شریک تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفر مشکل اور تھکن کا باعث ہوتا ہے، جب کوئی شخص وتر ادا کرے، تو وہ اس کے ساتھ دو رکعت ادا کر لے، اگر وہ بیدار ہو گیا، تو ٹھیک ہے، ورنہ یہ دو رکعت اس کے لیے کافی ہوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1681]
Hadith No.: 1664 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، ابْنُ صَاعِدٍ ، بُنْدَارٌ ، وعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، مَيْمُونُ بْنُ مُوسَى الْمَرَائِيُّ ، الْحَسَنِ ، أُمِّهِ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ . ح وَثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ ، وعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالُوا: ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، حَدَّثَنَا مَيْمُونُ بْنُ مُوسَى الْمَرَائِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ" . زَادَ الْمَحَامِلِيُّ:" وَهُوَ جَالِسٌ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کے بعد دو رکعت مختصر ادا کیا کرتے تھے، محاملی نامی راوی نے یہ بات اضافی نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ دو رکعت بیٹھ کر ادا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1682]
Hadith No.: 1665 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، أَبُو زُرْعَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، أَبِيهِ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا أَبُو زُرْعَةَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ:" إِنَّ السَّفَرَ جَهْدٌ وَثِقَلٌ، فَإِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ، فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَإِلا كَانَتَا لَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں شریک تھے، آپ نے فرمایا: ”سفر پریشانی اور تھکن کا باعث ہوتا ہے، تو جب کوئی شخص وتر ادا کر لے، تو اس کے بعد دو رکعت ادا کر لے، اگر وہ بیدار ہو گیا، تو ٹھیک ہے، ورنہ اس کے لیے یہ دو رکعت کافی ہوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1683]