☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب وتر کی بھی تین رکعت ہوں گی جیسے مغرب کی تین رکعت ہوتی ہیں
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← وتر کا بیان← باب وتر کی بھی تین رکعت ہوں گی جیسے مغرب کی تین رکعت ہوتی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1635 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمَّادٍ الدُّولابِيُّ ، أَبُو خَالِدٍ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا الْكُوفِيُّ ، الأَعْمَشُ ، مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ بِمِصْرَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمَّادٍ الدُّولابِيُّ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا الْكُوفِيُّ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وِتْرُ اللَّيْلِ ثَلاثٌ كَوِتْرِ النَّهَارِ صَلاةُ الْمَغْرِبِ" . يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، هَذَا يُقَالُ لَهُ: ابْنُ أَبِي الْحَوَاجِبِ ضَعِيفٌ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ مَرْفُوعًا غَيْرُهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رات کے وتر تین ہیں، جس طرح دن کے وتر (یعنی مغرب کی نماز) کی تین رکعت ہیں۔“ اس روایت کو نقل کرنے والے راوی یحییٰ بن زکریا کو ابن ابوالحواج کہا جاتا ہے اور یہ ضعیف ہے، صرف اسی نے اسے اعمش کے حوالے سے منقول کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1653]
حدیث نمبر: 1636 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُوتِرُ عَلَى رَاحِلَتِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی سواری پر وتر ادا کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1654]
حدیث نمبر: 1637 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ ، يُونُسُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا يُونُسُ ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: نزلت فَأَوْتَرْتُ، فَقَالَ لِي ابْنُ عُمَرَ : أَلَيْسَ لَكَ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ؟"، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ:" فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ عَلَى الْبَعِيرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن یسار بیان کرتے ہیں: میں نے سواری سے اتر کر وتر ادا کیے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تمہارے لیے اللہ کے رسول کا اسوہ حسنہ کافی نہیں ہے؟“ میں نے عرض کی: ”جی ہاں!۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سواری کے اوپر ہی وتر ادا کیا کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1655]