☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: زوال سے پہلے نماز جمعہ ادا کرنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← جمعہ کا بیان← باب: زوال سے پہلے نماز جمعہ ادا کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 1605 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ أَبُو الطَّيِّبِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْكِلابِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِيدَانَ السُّلَمِيِّ، قَالَ: " شَهِدْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ قَبْلَ نِصْفِ النَّهَارِ، ثُمَّ شَهِدْتُهَا مَعَ عُمَرَ، وَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ إِلَى أَنْ أَقُولَ: انْتَصَفَ النَّهَارُ، ثُمَّ شَهِدْتُهَا مَعَ عُثْمَانَ، فَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ إِلَى أَنْ أَقُولَ زَالَ النَّهَارُ، فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا عَابَ ذَلِكَ، وَلا أَنْكَرَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن سیدان سلمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی ہے، ان کی نماز اور ان کا خطبہ نصف نہار سے پہلے ہوتے تھے، پھر مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں جمعے کا موقع ملا، تو ان کی نماز اور ان کا خطبہ اتنی دیر میں ہوتے تھے کہ میں یہ سمجھتا تھا، اب دن ڈھل چکا ہے، تو میں نے کسی شخص کو نہیں دیکھا کہ جس نے ان پر اس بارے میں اعتراض کیا ہو یا انکار کیا ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1623]
حدیث نمبر: 1606 سنن دارقطنی
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ ، إِيَاسَ بْنَ سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: سَمِعْتُ إِيَاسَ بْنَ سَلَمَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ نَرْجِعُ وَلا نَجْدُ فَيْئًا نَسْتَظِلُّ بِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایاس بن سلمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم اپنے والد کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کرتے تھے، پھر جب ہم واپس آتے تھے، تو ہمیں کوئی سایہ نہیں ملتا تھا، جس کے سائے میں ہم آ جائیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1624]
حدیث نمبر: 1607 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" مَا كُنَّا نَقِيلُ وَلا نَتَغَدَّى إِلا بَعْدَ الْجُمُعَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم جمعہ کے بعد قیلولہ کرتے تھے اور کھانا کھاتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1625]
حدیث نمبر: 1608 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ أَبُو حَفْصٍ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ أَبُو حَفْصٍ ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثنا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" كُنَّا نَتَغَدَّى وَنَقِيلُ بَعْدَ الْجُمُعَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ جمعہ کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور کھانا کھایا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1626]
حدیث نمبر: 1609 سنن دارقطنی
ابْنُ مَهْدِيٍّ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ، ثنا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1627]
حدیث نمبر: 1610 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ ، الرَّمَادِيُّ ، ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَبُو غَسَّانَ ، أَبُو حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثنا الرَّمَادِيُّ ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ ، ثنا أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ، ثُمَّ تَكُونُ الْقَائِلَةُ بَعْدُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کرتے تھے اور پھر اس کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1628]
حدیث نمبر: 1611 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، مُبَشِّرُ بْنُ مُكَسِّرٍ ، أَبُو حَازِمٍ ، سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا مُبَشِّرُ بْنُ مُكَسِّرٍ ، ثنا أَبُو حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُبَكِّرُ إِلَى الْجُمُعَةِ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَتَغَدَّى وَنَقِيلُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جلدی چلے جاتے تھے، پھر جب ہم واپس آتے تھے، تو دوپہر کا کھانا کھاتے تھے اور قیلولہ کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1629]
حدیث نمبر: 1612 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ الْخُطْبَتَيْنِ وَهُوَ قَائِمٌ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا جُلُوسٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبے دیتے تھے اور ان دونوں کے درمیان کچھ دیر کے لیے بیٹھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1630]