☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← جمعہ کا بیان← باب بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1574 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، مُعَاوِيَةُ بْنُ سَعِيدٍ التُّجِيبِيُّ ، الزُّهْرِيُّ ، أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَعِيدٍ التُّجِيبِيُّ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ قَرْيَةٍ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا إِلا أَرْبَعَةٌ" ، يَعْنِي بِالْقُرَى: الْمَدَائِنَ، لا يَصِحُّ هَذَا عَنِ الزُّهْرِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام عبداللہ دوسیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ہر بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے، اگرچہ اس بستی میں صرف چار افراد رہ جائیں،“ یہاں پر بستی سے مراد شہر ہے اور یہ بات زہری سے مستند طور پر منقول نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1592]
حدیث نمبر: 1575 سنن دارقطنی
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُنَيْسٍ الْكَلاعِيُّ ، مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَطَاءٍ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الزُّهْرِيُّ ، أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةُ
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُنَيْسٍ الْكَلاعِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَطَاءٍ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةُ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ قَرْيَةٍ فِيهَا إِمَامٌ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا إِلا أَرْبَعَةٌ" . الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ مَتْرُوكٌ، وَلا يَصِحُّ هَذَا عَنِ الزُّهْرِيِّ، كُلُّ مَنْ رَوَاهُ عَنْهُ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام عبداللہ دوسیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ہر اس بستی والوں پر جمعہ پڑھنا لازم ہے، جس میں امام موجود ہو، اگرچہ اس بستی میں صرف چار افراد موجود ہوں،“ اس روایت میں ایک راوی ولید بن محمد متروک ہے اور یہ روایت زہری سے مستند طور پر منقول نہیں ہے، اسے نقل کرنے والے تمام راوی متروک ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1593]
حدیث نمبر: 1576 سنن دارقطنی
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأُبُلِّيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ ، مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ ، الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأُبُلِّيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى أَهْلِ كُلِّ قَرْيَةٍ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا إِلا ثَلاثَةً رَابِعُهُمْ إِمَامُهُمْ" . الزُّهْرِيُّ لا يَصِحُّ سَمَاعُهُ مِنَ الدَّوْسِيَّةِ، وَالْحَكَمُ هَذَا مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام عبداللہ دوسیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر بستی کے رہنے والوں پر جمعہ پڑھنا لازم ہے، اگرچہ وہاں صرف تین افراد رہ جائیں اور چوتھا ان کا امام ہو،“ زہری کا سیدہ دوسیہ رضی اللہ عنہا سے احادیث کا سماع مستند طور پر ثابت نہیں ہے اور اس روایت کا راوی، حکم، متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1594]