☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: بیت اللہ کے پاس کسی بھی وقت میں نفل نماز ادا کی جاسکتی ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: بیت اللہ کے پاس کسی بھی وقت میں نفل نماز ادا کی جاسکتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 1548 سنن دارقطنی
أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بُكَيْرٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بُكَيْرٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، إِنْ وُلِّيتُمْ مِنْ هَذَا الأَمْرِ شَيْئًا فَلا تَمْنَعُنَّ طَائِفًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ وَصَلَّى أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے بنو عبد مناف، اگر تم اس کام کے نگران بن جاؤ، تو تم کسی بھی شخص کو بیت اللہ کا طواف کرنے اور نماز ادا کرنے سے ہرگز نہ روکنا، خواہ دن یا رات کا کوئی بھی وقت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1566]
حدیث نمبر: 1549 سنن دارقطنی
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، أبِي ، الْجَرَّاحُ بْنُ مِنْهَالٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا جَدِّي ، ثنا أبِي ، حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مِنْهَالٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، سَمِعَ أَبَاهُ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ - أَوْ يَا بَنِي قُصَيٍّ - لا تَمْنَعُوا أَحَدًا أَنْ يَطُوفَ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے بنو عبد مناف (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: اے قصی کی اولاد)، تم کسی بھی شخص کو بیت اللہ کا طواف کرنے اور یہاں نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا جو بھی حصہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1567]
حدیث نمبر: 1550 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، أَبُو عَوَانَةَ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثنا مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، أَلا لا تَمْنَعُوا أَحَدًا صَلَّى عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے بنو عبد مناف، خبردار! تم کسی بھی شخص کو اس بیت اللہ کے پاس نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا کوئی بھی وقت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1568]
حدیث نمبر: 1551 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، أَيُّوبُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، وَأَظُنُّهُ عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے بنو عبد مناف، تم کسی بھی شخص کو اس بیت اللہ کا طواف کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا جو بھی وقت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1569]
حدیث نمبر: 1552 سنن دارقطنی
أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَعْمَى ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الضَّحَّاكِ ، عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ ، عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَعْمَى بِحَرَّانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الضَّحَّاكِ ، ثنا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لا تَمْنَعُوا أَحَدًا يُصَلِّي عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے بنو عبد مناف، تم ایسے کسی شخص کو منع نہ کرنا، جو اس بیت اللہ کے پاس نماز ادا کر رہا ہو، خواہ رات یا دن کا جو بھی وقت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1570]
حدیث نمبر: 1553 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشِ بْنِ الْحُرِّ بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، حُمَيْدٍ ، قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبُو ذَرٍّ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشِ بْنِ الْحُرِّ بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ مَكَّةَ فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ، فَقَالَ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا جُنْدُبٌ أَبُو ذَرٍّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا صَلاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، إِلا بِمَكَّةَ، إِلا بِمَكَّةَ، إِلا بِمَكَّةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ تشریف لائے، تو انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو پکڑ کر فرمایا: ”جو شخص مجھے جانتا ہے، وہ تو مجھ سے واقف ہے، لیکن جو مجھے نہیں جانتا (تو وہ جان لے)، میں جندب (ہوں اور میری کنیت) ابوذر ہے،“ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”فجر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج نکلنے تک کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جا سکتی اور عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جا سکتی، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1571]
حدیث نمبر: 1554 سنن دارقطنی
الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَسِيرَةَ ، خَلادُ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَفْوَانَ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ ، عَطَاءٌ ، نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، جُبَيْرًا
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَسِيرَةَ ، ثنا خَلادُ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَفْوَانَ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ ، حَدَّثَنِي عَطَاءٌ ، حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جُبَيْرًا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لا تَمْنَعُنَّ مُصَلِّيًا عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ فِي سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے بنو عبد المطلب، تم اس بیت اللہ کے پاس کسی بھی شخص کو نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا کوئی بھی وقت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1572]
حدیث نمبر: 1555 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ الْبَرْدَعِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ الْبَرْدَعِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، يَا بَنِي هَاشِمٍ، إِنْ وُلِّيتُمْ هَذَا الأَمْرَ يَوْمًا فَلا تَمْنَعُنَّ طَائِفًا بِهَذَا الْبَيْتِ أَوْ مُصَلِّيًا أَيَّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے بنو عبد مناف، اے بنو ہاشم، جب یہ معاملہ تمہارے اختیار میں ہو، تو تم اس گھر کا طواف کرنے والے کسی شخص (اور اس کے پاس) نماز ادا کرنے والے کسی بھی شخص کو (طواف کرنے یا نماز ادا کرنے) سے ہرگز نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا کوئی بھی وقت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1573]
حدیث نمبر: 1556 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، كُرْدُوسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا كُرْدُوسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَمْنَعُوا أَحَدًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ لَيْلا أَوْ نَهَارًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”رات یا دن کے کسی بھی وقت میں اس بیت اللہ کا طواف کرنے والے کسی بھی شخص کو تم نہ روکنا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1574]
حدیث نمبر: 1557 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، أَبُو الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ ، رَجَاءٌ أَبُو سَعِيدٍ ، مُجَاهِدٌ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ ، ثنا رَجَاءٌ أَبُو سَعِيدٍ ، ثنا مُجَاهِدٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَوْ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ، فَإِنَّهُ لا صَلاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا صَلاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، إِلا بِمَكَّةَ عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ يَطُوفُونَ وَيُصَلُّونَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو عبد المطلب (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: اے بنو عبد مناف)، اس بیت اللہ کا طواف کرنے والے (یا اس کے قریب) نماز ادا کرنے والے کسی بھی شخص کو تم نہ روکنا، کیونکہ صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک کوئی نماز نہیں ہوتی اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز نہیں ہوتی، البتہ مکہ میں اس گھر کے پاس کا حکم مختلف ہے، (یہاں) لوگ (ان اوقات میں) طواف بھی کر سکتے ہیں اور نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1575]