☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جس شخص کو نماز کے دوران دوسری نماز یاد آجائے (یعنی جو اس نے ادا نہیں کی تھی)؟
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: جس شخص کو نماز کے دوران دوسری نماز یاد آجائے (یعنی جو اس نے ادا نہیں کی تھی)؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1541 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، بَقِيَّةُ ، عُمَرُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، مَكْحُولٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمُ الصَّلاةَ فَذَكَرَهَا وَهُوَ فِي صَلاةٍ مَكْتُوبَةٍ فَلْيَبْدَأْ وَهُوَ فِيهَا، فَإِذَا فَرَغَ مِنْهَا صَلَّى الَّتِي نَسِيَ" . عُمَرُ بْنُ أَبِي عُمَرَ مَجْهُولٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص کوئی نماز بھول جائے اور پھر وہ نماز اسے اس وقت یاد آئے، جب وہ کوئی دوسری نماز پڑھ رہا ہو، تو اسے چاہیے کہ پہلے اپنی موجودہ نماز ادا کر لے، جب اس سے فارغ ہو جائے، تو پھر وہ نماز ادا کرے، جسے وہ بھول گیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1558]
حدیث نمبر: 1542 سنن دارقطنی
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلاتَهُ فَلَمْ يَذْكُرْهَا إِلا وَهُوَ مَعَ الإِمَامِ فَلْيُصَلِّ مَعَ الإِمَامِ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ فَلْيُصَلِّ الصَّلاةَ الَّتِي نَسِيَ، ثُمَّ لِيُعِدْ صَلاتَهُ الَّتِي صَلَّى مَعَ الإِمَامِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص کوئی نماز بھول جائے اور پھر اسے وہ نماز اس وقت یاد آئے، جب وہ امام کی اقتداء میں ہو، تو اسے چاہیے کہ امام کی اقتداء والی نماز ادا کر لے، جب اس نماز سے فارغ ہو جائے، تو پھر وہ نماز ادا کرے، جسے وہ بھول گیا تھا، پھر اسے چاہیے کہ اس نماز کو دوبارہ ادا کرے، جو اس نے امام کے ساتھ ادا کی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1559]