☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: سجدہ شکر کرنا سنت ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: سجدہ شکر کرنا سنت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1511 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ ، هُشَيْمٌ ، جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، أَبِي جَعْفَرٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلا مِنَ النَّغَّاشِينَ فَخَرَّ سَاجِدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوجعفر بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو الناقص الخلق دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے میں چلے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1528]
حدیث نمبر: 1512 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، أَبُو عَاصِمٍ ، بَكَّارِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي بَكْرَةَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ بَكَّارِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ الشَّيْءُ يَسُرُّهُ، خَرَّ سَاجِدًا شُكْرًا لِلَّهِ تَعَالَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جب کوئی خوشی ملتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے شکر کے لیے سجدے میں چلے جاتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1529]
حدیث نمبر: 1513 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، الدَّقِيقِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، أَبُو بَكْرَةَ بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي بَكْرَةَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا الدَّقِيقِيُّ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، ثنا أَبُو بَكْرَةَ بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ،" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ أَمْرٌ يَسُرُّهُ أَوْ يُسَرُّ بِهِ خَرَّ سَاجِدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جب کوئی خوشی کی صورت حال درپیش ہوتی تھی یا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی بات پر خوش ہوتے تھے، تو آپ سجدے میں چلے جاتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1530]
حدیث نمبر: 1514 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَفَّانُ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةُ ، خِلاسٌ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا عَفَّانُ ، ثنا هَمَّامٌ ، قَالَ: سُئِلَ قَتَادَةُ عَنْ رَجُلٍ صَلَّى رَكْعَةً مِنْ صَلاةِ الصُّبْحِ، ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي خِلاسٌ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُتِمُّ صَلاتَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ نماز کو مکمل کر دیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1531]