☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: قرآن میں موجود سجدے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: قرآن میں موجود سجدے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 1496 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ لَفْظًا، نا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ سَجَدَ فِي ص" . قَالَ ابْنُ أَبِي دَاوُدَ: لَمْ يَرْوِهِ إِلا حَفْصٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورة ص میں سجدہ کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اسے صرف حفص نے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1513]
حدیث نمبر: 1497 سنن دارقطنی
ابْنُ مَنِيعٍ ، الْقَوَارِيرِيُّ ، سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ نَا الْقَوَارِيرِيُّ ، نا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِ الْقُرْآنِ:" سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ تلاوت میں یہ پڑھا کرتے تھے: ”میرا چہرہ اس ذات کی بارگاہ میں جھکا ہوا ہے، جس نے اسے پیدا کیا ہے، اسے سماعت اور بصارت اپنی مدد اور قوت سے عطا کی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1514]
حدیث نمبر: 1498 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، أَبِيهِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" سَجَدَهَا نَبِيُّ اللَّهِ دَاوُدُ تَوْبَةً، وَسَجَدْنَاهَا شُكْرًا"، يَعْنِي ص .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سیدنا داؤد علیہ السلام نے یہاں توبہ کی وجہ سے سجدہ کیا تھا اور ہم شکر کی وجہ سے سجدہ کرتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس سے مراد سورة ص میں مذکور سجدہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1515]
حدیث نمبر: 1499 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْخُتُلِّيُّ ، مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ الْخُتُلِّيُّ ، رَجَاءُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْخُتُلِّيُّ ، نا مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ الْخُتُلِّيُّ ، نا رَجَاءُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ بِإِسْنَادِهِ،" عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّجْدَةِ الَّتِي فِي ص، سَجَدَهَا دَاوُدُ تَوْبَةً، وَنَحْنُ نَسْجُدُهَا شُكْرًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے ہمراہ یہ روایت منقول ہے، جو اس سجدے کے بارے میں ہے جو سورة ص میں ہے، سیدنا داؤد علیہ السلام نے توبہ کے طور پر یہ سجدہ کیا تھا، اور ہم شکر کے طور پر یہ سجدہ کرتے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1516]
حدیث نمبر: 1500 سنن دارقطنی
يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، نا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَخْبَرَهُ، أنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" رَأَيْتُ عُمَرَ قَرَأَ عَلَى الْمِنْبَرِ ص، فَنَزَلَ فَسَجَدَ، ثُمَّ رَقَى عَلَى الْمِنْبَرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو منبر پر سورة ص کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، وہ منبر سے نیچے اترے، انہوں نے سجدہ تلاوت کیا اور پھر منبر پر چڑھ گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1517]
حدیث نمبر: 1501 سنن دارقطنی
يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، الأَعْرَجِ ، السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ،" أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَرَأَ ص عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَلَ فَسَجَدَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے منبر پر سورة ص کی تلاوت کی، تو نیچے اتر کر انہوں نے سجدہ تلاوت کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1518]
حدیث نمبر: 1502 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَبِي ، وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، اللَّيْثُ ، خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نا أَبِي ، وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، قَالا: نا اللَّيْثُ ، نا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَقَرَأَ ص، فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ نزل فَسَجَدَ وَسَجَدْنَاهَا مَعَهُ، وَقَرَأَهَا مَرَّةً أُخْرَى، فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَشِزْنَا لِلسُّجُودِ، فَلَمَّا رَآنَا قَالَ:" إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ، وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَدِ اسْتَعْدَدْتُمْ لِلسُّجُودِ، فَنَزَلَ وَسَجَدَ وَسَجَدْنَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں خطبہ دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورة ص کی تلاوت کی، جب آپ سجدے سے متعلق مقام پر پہنچے، تو آپ منبر سے نیچے اترے، آپ نے سجدہ کیا، آپ کے ساتھ ہم نے بھی سجدہ کیا، پھر آپ نے دوبارہ اس سورت کی تلاوت کی، جب آپ سجدے کے مقام پر پہنچے، تو ہم سجدہ کرنے کے لیے تیار تھے، جب آپ نے ہمیں ملاحظہ کیا، تو فرمایا: ”یہ ایک نبی کی توبہ کا واقعہ ہے اور میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیار ہو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے اترے، آپ نے سجدہ کیا، تو ہم نے بھی سجدہ کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1519]
حدیث نمبر: 1503 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ ، الْحَارِثِ بْنِ سَعِيدٍ الْعُتَقِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُنَيْنٍ ، عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، نا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سَعِيدٍ الْعُتَقِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُنَيْنٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ كُلالٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَقْرَأَهُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَجْدَةً فِي الْقُرْآنِ، مِنْهَا ثَلاثٌ فِي الْمُفَصَّلِ، وَفِي سُورَةِ الْحَجِّ سَجْدَتَيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں قرآن مجید میں پندرہ مقامات پڑھائے تھے، جہاں سجدہ ہے، ان میں سے تین مفصل سورتوں میں ہیں اور سورة حج میں دو سجدے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1520]
حدیث نمبر: 1504 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ ، أَبِي ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، ابْنِ لَهِيعَةَ ، الْمُشَرِّحَ بْنَ هَاعَانَ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، أَنَّ الْمُشَرِّحَ بْنَ هَاعَانَ ، حَدَّثَهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي سُورَةِ الْحَجِّ سَجْدَتَانِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِنْ لَمْ تَسْجُدْهُمَا فَلا تَقْرَأْهُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سورة حج میں دو سجدے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اگر تم ان کو ادا نہیں کرتے، تو پھر تم اس سورت کی تلاوت نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1521]
حدیث نمبر: 1505 سنن دارقطنی
يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، شُعْبَةُ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ ثَعْلَبَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُمَرَ سَجَدَ فِي الْحَجِّ سَجْدَتَيْنِ". قُلْتُ: فِي الصُّبْحِ؟ قَالَ: فِي الصُّبْحِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ثعلبہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے سورة حج میں دو سجدے کیے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کیا صبح کی نماز میں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، صبح کی نماز میں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1522]
حدیث نمبر: 1506 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ ، مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، هِشَامٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ ، نا مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِآخِرِ النَّجْمِ، وَالْجِنُّ وَالإِنْسُ وَالشَّجَرُ" . قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ، إِلا مَخْلَدٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اور آپ کے ساتھ) جنات، انسانوں اور درختوں نے سورة النجم کی آخری آیت میں سجدہ کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1523]
حدیث نمبر: 1507 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَبْدُ الصَّمَدِ ، أَبِي ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَالنَّجْمِ، وَسَجَدَ الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورة النجم کی تلاوت کرتے ہوئے سجدہ کیا اور مسلمانوں اور مشرکین نے بھی (آپ کے ساتھ) سجدہ کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1524]
حدیث نمبر: 1508 سنن دارقطنی
الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ ، مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ ، جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ ، ثنا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّجْمِ، فَسَجَدَ فِيهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورۃ النجم پڑھی اور آپ نے اس میں سجدہ کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1525]
حدیث نمبر: 1509 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِيُّ ، ابْنِ شِهَابٍ ، وَصَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِيُّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، وَصَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" سَجَدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي: إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَأقْرَأْ بِسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں سورة الإنشقاق اور سورة العلق میں سجدہ تلاوت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1526]
حدیث نمبر: 1510 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، أَبُو صَخْرٍ ، يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ ، خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" عُرِضَتِ النَّجْمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَسْجُدْ مِنَّا أَحَدٌ" . قَالَ أَبُو صَخْرٍ: وَصَلَّيْتُ وَرَاءَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ فَلَمْ يَسْجُدَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
خارجہ بن زید اپنے والد سیدنا زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سورة النجم کی تلاوت کی، تو ہم میں سے کسی نے بھی سجدہ نہیں کیا۔ ابوصخر بیان کرتے ہیں: میں نے عمر بن عبدالعزیز اور ابوبکر بن حزم کی اقتداء میں (نماز ادا کی، جس میں انہوں نے اس سورت کی تلاوت کی)، تو ان دونوں نے سجدہ تلاوت نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1527]