☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: امام کی قرات کرنا مقتدیوں کی جگہ کافی ہوتا ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: امام کی قرات کرنا مقتدیوں کی جگہ کافی ہوتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1484 سنن دارقطنی
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، سَهْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ التِّرْمِذِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالا: حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا سَهْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ التِّرْمِذِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى خَلْفَ الإِمَامِ فَقِرَاءَةُ الإِمَامُ لَهُ قِرَاءَةٌ" . هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ، وَسَهْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کرے، تو امام کی قراءت اس کی قراءت شمار ہو گی۔“ یہ روایت منکر ہے، اس کا راوی سہل بن عباس متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1501]
حدیث نمبر: 1485 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَلْمَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِيُّ ، عَبْدَانَ ، خَارِجَةَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَلْمَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا عَبْدَانَ ، عَنْ خَارِجَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى خَلْفَ الإِمَامِ فَإِنَّ قِرَاءَةَ الإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ" . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ: رَفْعُهُ وَهْمٌ، وَالصَّوَابُ عَنْ أَيُّوبَ، وَعَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ أَيْضًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا ہو، تو امام کا قراءت کرنا اس کا قراءت کرنا شمار ہو گا۔“ ابوالحسن نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ وہم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1502]
حدیث نمبر: 1486 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، وَأَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، ابْنِ عُمَرَ
مَا ثنا بِهِ مَا ثنا بِهِ مُحَمَّدُ ظبْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، وَأَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، أَنَّهُمَا حُدِّثَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ فِي الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ:" تَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما امام کی اقتداء میں قراءت کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں: ”تمہارے لیے امام کا قراءت کر لینا کافی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1503]
حدیث نمبر: 1487 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ" . لا يَصِحُّ هَذَا عَنْ سُهَيْلٍ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا امام موجود ہو، تو امام کی قراءت اس کی قراءت شمار ہو گی۔“ یہ روایت مستند نہیں ہے، اسے نقل کرنے میں محمد بن عباد رازی راوی منفرد ہیں اور یہ ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1504]
حدیث نمبر: 1488 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ ، حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، أَبَا الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ:" سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفِي كُلِّ صَلاةٍ قِرَاءَةٌ؟ قَالَ: نَعَمْ" . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ: وَجَبَتْ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ أَبُو الدَّرْدَاءِ، وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ مِنْهُ، فَقَالَ: يَا كَثِيرُ، مَا أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلا وَقَدْ كَفَاهُمْ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: کیا ہر نماز میں قراءت کی جائے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: یہ واجب ہو گئی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: کیونکہ میں حاضرین میں ان کے سب سے زیادہ قریب بیٹھا ہوا تھا، انہوں نے فرمایا: ”اے کثیر! میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو، تو اس کا قراءت کرنا ان لوگوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1505]