أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ ، حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، أَبَا الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ:" سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفِي كُلِّ صَلاةٍ قِرَاءَةٌ؟ قَالَ: نَعَمْ" . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ: وَجَبَتْ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ أَبُو الدَّرْدَاءِ، وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ مِنْهُ، فَقَالَ: يَا كَثِيرُ، مَا أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلا وَقَدْ كَفَاهُمْ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: کیا ہر نماز میں قراءت کی جائے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: یہ واجب ہو گئی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: کیونکہ میں حاضرین میں ان کے سب سے زیادہ قریب بیٹھا ہوا تھا، انہوں نے فرمایا: ”اے کثیر! میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو، تو اس کا قراءت کرنا ان لوگوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1505]