☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ جَالِسًا بِالْمَأْمُومِينَ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ جَالِسًا بِالْمَأْمُومِينَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 1463 Sunan Daraqutni
ابْنِ إِسْحَاقَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، كَثِيرِ بْنِ السَّائِبِ ، مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الأَنْمَاطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، قَالَ:" كَانَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ قَدِ اشْتَكَى عِرْقَ النِّسَاءِ وَكَانَ لَنَا إِمَامًا، وَكَانَ يَخْرُجُ إِلَيْنَا فَيُشِيرُ إِلَيْنَا بِيَدِهِ أَنِ اجْلِسُوا فَنَجْلِسُ، فَيُصَلِّي بِنَا جَالِسًا وَنَحْنُ جُلُوسٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
محمود بن لبید بیان کرتے ہیں: سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کو عرق النساء کی شکایت ہو گئی، وہ ہمارے امام تھے، وہ ہمارے پاس تشریف لاتے، ہمیں ہاتھ کے ذریعے اشارہ کرتے کہ تم لوگ بیٹھے رہو، ہم بیٹھے رہتے، تو وہ بیٹھ کر ہمیں نماز پڑھاتے اور ہم بھی بیٹھ کر نماز ادا کر لیتے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1480]
Hadith No.: 1464 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، شَرِيكٌ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، مُجَاهِدٍ ، السَّائِبِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ مَوْلاهُ السَّائِبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَرَفَعَتْهُ، قَالَ:" صَلاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاةِ الْقَائِمِ إِلا الْمُتَرَبِّعُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات بیان کرتی ہیں: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے مقابلے میں نصف ثواب ملتا ہے، ماسوائے اس شخص کے جو چوکڑی مار کر بیٹھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1481]
Hadith No.: 1465 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ الْمُعَدَّلُ ، أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، حُمَيْدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ الْمُعَدَّلُ ، بِمَكَّةَ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، ثنا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مُتَرَبِّعًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چوکڑی مار کر بیٹھ کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1482]
Hadith No.: 1466 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَيْشِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَيْشِيُّ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ وَجِعًا فَأَمَرَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً فَجَاءَ فَقَعَدَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَمَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ وَهُوَ قَاعِدٌ، وَأَمَّ أَبُو بَكْرٍ النَّاسَ وَهُوَ قَائِمٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کوئی تکلیف تھی، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو نماز پڑھانے کا حکم دیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بہتری محسوس کی، تو تشریف لائے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں آ کر بیٹھ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نماز پڑھائی، آپ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے، جبکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو کھڑے ہو کر نماز پڑھائی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1483]
Hadith No.: 1467 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَيْسٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا قَيْسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي مَرَضِهِ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ"، وَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَتَأَخَّرَ أَبُو بَكْرٍ فَأَشَارَ إِلَيْكَ مَكَانَكَ فَجَاءَ فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ، وَقَرَأَ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي انْتَهَى أَبُو بَكْرٍ مِنَ السُّورَةِ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیماری کے دوران یہ فرمایا: ”تم ابوبکر سے کہو، وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بہتری محسوس ہوئی، تو آپ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر چلتے ہوئے (مسجد میں) تشریف لے گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹنے لگے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا: ”تم اپنی جگہ پر رہو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں تشریف فرما ہو گئے، آپ نے اسی جگہ سے تلاوت کرنا شروع کی، جہاں سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے تلاوت چھوڑی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1484]
Hadith No.: 1468 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَؤُمَّنَّ أَحَدٌ بَعْدِي جَالِسًا" . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَالْحَدِيثُ مُرْسَلٌ لا تَقُومُ بِهِ حُجَّةٌ.
Translation: محمد محی الدین .
امام شعبی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کوئی بھی شخص بیٹھ کر امامت نہ کرے۔“ اس روایت کو صرف جابر نے نقل کیا ہے اور یہ شخص متروک ہے اور یہ روایت بھی مرسل ہے، اسے مستند قرار نہیں دیا جا سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1485]