☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْحَثِّ عَلَى صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ وَالْأَمْرِ بِهَا
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← بَابُ الْحَثِّ عَلَى صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ وَالْأَمْرِ بِهَا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 1413 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى ، أَبُو حُذَيْفَةَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لا أَقْدِرُ عَلَى قَائِدٍ يُلائِمُنِي فِي كُلِّ سَاعَةٍ، وَبَيْنِي وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ أَنْهَارٌ وَأَشْجَارٌ فَيَسَعُنِي أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِي، قَالَ:" أَتَسْمَعُ الإِقَامَةَ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأْتِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ساتھ لانے والا نہیں ہوتا، جو ہر وقت میرے ساتھ رہے، جبکہ میرے اور مسجد کے درمیان نالے بھی ہیں، درخت بھی ہیں، تو کیا میرے لیے اس بات کی گنجائش ہے کہ میں اپنے گھر میں نماز ادا کر لوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم اقامت کی آواز سنتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم پھر یہاں (مسجد میں) آیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1430]