☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: (بھولنے کی صورت میں) پورا کھڑا ہونے سے پہلے دوبارہ بیٹھ جانا۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: (بھولنے کی صورت میں) پورا کھڑا ہونے سے پہلے دوبارہ بیٹھ جانا۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1401 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ ، ابْنُ صَاعِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، سُفْيَانُ ، جَابِرٌ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ شُبَيْلٍ الأَحْمَسِيُّ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، ثنا سُفْيَانُ ، ثنا جَابِرٌ ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُبَيْلٍ الأَحْمَسِيُّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَامَ الإِمَامُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ، وَإِنِ اسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلا يَجْلِسْ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْفِرْيَابِيُّ، ومُؤَمَّلٌ، وَغَيْرُهُمَا، عَنِ الثَّوْرِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب امام دو رکعت ادا کرنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہو جائے، تو اگر اسے پورا کھڑے ہونے سے پہلے ہی یہ بات یاد آ جائے، تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، لیکن اگر وہ پورا کھڑا ہو چکا ہو، تو پھر وہ نہ بیٹھے اور بعد میں سجدہ سہو کر لے۔“ دیگر راویوں نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1418]
حدیث نمبر: 1402 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، جَابِرٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَاسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلْيَمْضِ وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ، وَإِنْ لَمْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ وَلا سَهْوَ عَلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی شخص کو شک ہو جائے اور وہ رکعت پڑھنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہو جائے، تو اگر وہ پورا کھڑا ہو چکا ہو، تو اسی طرح نماز پڑھتا رہے اور بعد میں دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے، لیکن اگر وہ پورا کھڑا نہ ہوا ہو، تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، اب اس پر سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1419]
حدیث نمبر: 1403 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ، نا أَبُو دَاوُدَ، سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، يَقُولُ: لَمْ يَتَكَلَّمْ فِي جَابِرٍ فِي حَدِيثِهِ إِنَّمَا تَكَلَّمَ فِيهِ لِرَأْيِهِ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَجَابِرٌ عِنْدِي لَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي حَدِيثِهِ وَرَأْيِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اس روایت کے بعض راویوں پر تنقید کی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1420]