☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: سجدہ سہو سلام پھیرنے کے بعد کیا جائے گا۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: سجدہ سہو سلام پھیرنے کے بعد کیا جائے گا۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1394 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانُ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ،" أَنَّهُ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَهُمَا بَعْدَ التَّسْلِيمِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کیا تھا، اور انہوں نے یہ بات بتائی تھی: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی یہ دونوں سجدے سلام پھیرنے کے بعد کیے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1411]
حدیث نمبر: 1395 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، سُفْيَانُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَامَ فِي اثْنَتَيْنِ وَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ ثُمَّ سَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، آپ دو رکعت پڑھنے کے بعد کھڑے ہو گئے، آپ بیٹھے نہیں، جب آپ نے نماز مکمل کر لی، تو دو مرتبہ سجدہ سہو کیا اور پھر اس کے بعد سلام پھیرا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1412]