☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: پیشانی اور ناک کو رکھنا واجب ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: پیشانی اور ناک کو رکھنا واجب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1301 سنن دارقطنی
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفِ اللَّهِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَاشِبُ بْنُ عَمْرٍو الشَّيْبَانِيُّ ، مُقَاتِلُ بْنُ حَيَّانَ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفِ اللَّهِ الدِّمَشْقِيُّ. ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ثنا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ بِدِمَشْقَ، قَالا: نا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا نَاشِبُ بْنُ عَمْرٍو الشَّيْبَانِيُّ ، ثنا مُقَاتِلُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِهِ تُصَلِّي وَلا تَضَعُ أَنْفَهَا بِالأَرْضِ، قَالَ:" مَا هَذِهِ؟ ضَعِي أَنْفَكَ بِالأَرْضِ، فَإِنَّهُ لا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يَضَعْ أَنْفَهُ بِالأَرْضِ مَعَ جَبْهَتِهِ فِي الصَّلاةِ" . نَاشِبٌ ضَعِيفٌ، وَلا يَصِحُّ مُقَاتِلٌ، عَنْ عُرْوَةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ایک اہلیہ کو دیکھا جو نماز ادا کر رہی تھی، وہ اپنی ناک زمین پر نہیں رکھ رہی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے خاتون! تم اپنی ناک زمین پر رکھو، اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اپنی ناک اور پیشانی کے ساتھ نماز کے دوران زمین پر نہیں رکھتا۔“ اس روایت کا راوی ناصب ضعیف ہے اور مقاتل کی عروہ کے حوالے سے نقل کے حوالے سے یہ روایت مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1317]
حدیث نمبر: 1302 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو قُتَيْبَةَ ، شُعْبَةُ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يَضَعْ أَنْفَهُ عَلِي الأَرْضِ" . وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، مُرْسَلا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اپنی ناک زمین پر نہیں رکھتا۔“ دیگر راویوں نے اس کو مرسل حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1318]
حدیث نمبر: 1303 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو قُتَيْبَةَ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَاصِمٌ الأَحْوَلُ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَبُو قُتَيْبَةَ ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، ثنا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَرَأَى رَجُلا يُصَلِّي مَا يُصِيبُ أَنْفُهُ مِنَ الأَرْضِ، فَقَالَ:" لا صَلاةَ لِمَنْ لا يُصِيبُ أَنْفُهُ مِنَ الأَرْضِ مَا يُصِيبُ الْجَبِينُ" . قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يُسْنِدْهُ عَنْ سُفْيَانَ، وَشُعْبَةَ إِلا أَبُو قُتَيْبَةَ، وَالصَّوَابُ عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، مُرْسَلا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جو ناک زمین پر نہیں رکھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اس وقت ناک زمین پر نہیں رکھتا جب وہ پیشانی زمین پر رکھتا ہے۔“ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ مرسل کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1319]
حدیث نمبر: 1304 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، لِوَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، َجَمَاعَةٌ، قَالُوا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قُلْتُ لِوَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ : يَا أَبَا نُعَيْمٍ، مَا لَكَ لا تُمَكِّنُ جَبْهَتَكَ وَأَنْفَكَ مِنَ الأَرْضِ؟ قَالَ: ذَلِكَ أَنِّي سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ بِأَعْلَى جَبْهَتِهِ عَلَى قِصَاصِ الشَّعْرِ" . تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ وَهْبٍ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالعزیز بیان کرتے ہیں: میں نے وہب سے کہا: اے ابونعیم! آپ نماز کے دوران اپنی پیشانی اور ناک زمین پر کیوں نہیں رکھتے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ نے پیشانی کے اوپر والے حصے، یعنی جہاں سے بالوں کا آغاز ہوتا ہے، اس پر سجدہ کیا تھا۔ اس روایت کو نقل کرنے میں عبدالعزیز نامی راوی منفرد ہیں اور یہ مستند نہیں ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1320]