☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نمازی رکوع اور سجدے میں کیا پڑھے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: نمازی رکوع اور سجدے میں کیا پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 1277 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، الشَّعْبِيِّ ، صِلَةَ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِمْلاءً، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، ثَلاثًا، وَفِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ رَبِّي الأَعْلَى وَبِحَمْدِهِ، ثَلاثًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں ”سبحان ربی العظیم وبحمدہ“ تین مرتبہ پڑھتے تھے اور سجدے میں ”سبحان ربی الاعلیٰ“ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1292]
حدیث نمبر: 1278 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ الأَحْمَسِيُّ ، أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الشَّعْبِيِّ ، مَسْرُوقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ الأَحْمَسِيُّ ، ثنا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَفِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى وَبِحَمْدِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ بات سنت ہے کہ آدمی رکوع میں ”سبحان ربی العظیم وبحمدہ“ اور سجدے میں ”سبحان ربی الاعلیٰ وبحمدہ“ پڑھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1293]
حدیث نمبر: 1279 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، ثنا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ فِي الصَّلاةِ الْمَكْتُوبَةِ، قَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ، أَنْتَ رَبِّي سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلْقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ"، وَكَانَ إِذَا رَكَعَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ أَنْتَ رَبِّي خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَمُخِّي وَعِظَامِي وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمَيَّ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فِي الصَّلاةِ الْمَكْتُوبَةِ، قَالَ:" اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب فرض نماز میں سجدے میں جاتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے سجدہ کیا، میں تجھ پر ایمان لایا اور میں نے تیرے لیے اسلام قبول کیا، تو میرا پروردگار ہے، میرا چہرہ اس ذات کی بارگاہ میں سربسجود ہے جس نے اسے پیدا کیا، اسے شکل و صورت عطا کی، اسے سماعت اور بصارت نصیب کی، تو اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے، سب سے عظیم خالق ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے ہی رکوع کیا، میں تجھ پر ایمان لایا، میں نے تیرے لیے اسلام قبول کیا، تو میرا پروردگار ہے، میری سماعت، میری بصارت، میرا مغز، میری ہڈیاں، میرا پورا وجود اللہ کی بارگاہ میں جھکا ہوا ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب فرض نماز میں رکوع سے سر اٹھاتے، تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ، اے ہمارے پروردگار! تمام حمد تیرے لیے مخصوص ہے جو اتنی ہو جو آسمانوں کو بھرے اور زمین کو بھرے اور اس کے علاوہ جس چیز کو تو چاہے اسے بھی بھر دے۔“ اس روایت کی سند صحیح حسن ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1294]
حدیث نمبر: 1280 سنن دارقطنی
أَبُو هُرَيْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَمْزَةَ ، أَبُو أُمَيَّةَ ، رَوْحٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَمْزَةَ ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ ، ثنا رَوْحٌ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ. أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَكَعَ قَالَ مثل قَوْلِ حَجَّاجٍ فِي الرُّكُوعِ خَاصَّةً دُونَ غَيْرِهِ، وَزَادَ رَوْحٌ:" وَعَظْمِي وَعَصَبِي".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب رکوع میں جاتے، اس میں بطور خاص رکوع کا ذکر ہے، دوسری چیزوں کا ذکر نہیں ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میری ہڈیاں اور میرے پٹھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1295]
حدیث نمبر: 1281 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، أَبُو الْيَمَانِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا أَبُو الْيَمَانِ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا رَكَعَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ"، ثَلاثَ مَرَّاتٍ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب رکوع میں جاتے، تو ”سبحان ربی العظیم“ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1296]
حدیث نمبر: 1282 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَلْمَانَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَلْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ"، ثَلاثًا .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبید اللہ بن عبداللہ رحمہ اللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں تین مرتبہ ”سبحان ربی العظیم“ پڑھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1297]
حدیث نمبر: 1283 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ ، سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَسَبَّحَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّهُ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مِنْ جَسَدِهِ ثَلاثَةٌ وَثَلاثُونَ وَثَلاثُمِائَةِ عَظْمٍ وَثَلاثَةٌ وَثَلاثُونَ وَثَلاثُ مِائَةِ عِرْقٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص رکوع کرے، تو تین مرتبہ تسبیح پڑھے، کیونکہ وہ اپنے جسم کے ساتھ تسبیح پڑھ رہا ہو گا اور اس کے ساتھ تین سو تینتیس ہڈیاں اور تین سو تینتیس رگیں اللہ کی تسبیح بیان کر رہی ہوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1298]
حدیث نمبر: 1284 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، آدَمُ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ يَزِيدَ ، عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، ثنا آدَمُ ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَالَ أَحَدُكُمْ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُهُ وَذَلِكَ أَدْنَاهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص رکوع میں تین مرتبہ ’سبحان ربی العظیم‘ پڑھ لے، تو اس کا رکوع مکمل ہو جائے گا، یہ اس کی کم از کم مقدار ہے۔ پاک ہے وہ ذات جو ہر عیب سے پاک ہے، جو فرشتوں کا اور جبرائیل امین کا پروردگار ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1299]
حدیث نمبر: 1285 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، مُطَرِّفٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:" سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے: ... [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1300]