☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ ذِكْرِ نَسْخِ التَّطْبِيقِ وَالْأَمْرِ بِالْأَخْذِ بِالرُّكَبِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الصَّلَاةِ← بَابُ ذِكْرِ نَسْخِ التَّطْبِيقِ وَالْأَمْرِ بِالْأَخْذِ بِالرُّكَبِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 1265 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ ، يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ رَكَعَ وَطَبَّقَ وَجَعَلَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ" . فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا، فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا، ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا" وَجَعَلَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، يَعْنِي فِي الرُّكُوعِ".
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھنے کی تعلیم دی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رفع یدین کیا اور پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور دونوں ہاتھوں کو ملا لیا اور دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ (راوی کہتے ہیں) اس روایت کا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) نے ٹھیک کہا ہے، ہم پہلے ایسا ہی کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں اس طرح کرنے کا حکم دیا گیا، پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے اوپر رکھے (اس سے مراد یہ ہے: رکوع میں ایسا کرنے کا حکم دیا گیا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1281]
حديث رقم: 1266 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، بِهَذَا، وَقَالَ:" فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ"، فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا، فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا، ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا،" وَوَضَعَ الْكَفَّيْنِ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ". هَذَا إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے تکبیر کہی، دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر جب وہ رکوع میں گئے، تو دونوں ہاتھ جوڑ کر دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی نے ٹھیک کہا ہے، ہم پہلے اسی طرح کیا کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ ہم دونوں ہتھیلیاں دونوں گھٹنوں پر رکھ لیا کریں۔ یہ سند ثابت ہے اور صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1282]
حديث رقم: 1267 سنن الدارقطني
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، هُشَيْمٌ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، أَبِيهِ ، دَعْلَجُ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ خُزَيْمَةَ ، مُوسَى بْنُ هَارُونَ
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِهَمَذَانَ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ فَرَّجَ أَصَابِعَهُ، وَإِذَا سَجَدَ ضَمَّ أَصَابِعَهُ الْخَمْسَ" . قَالَ دَعْلَجُ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خُزَيْمَةَ ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثُمَّ لَقِيتُ مُوسَى فَحَدَّثَنِي بِهِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
علقمہ بن وائل اپنے والد (سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے، تو اپنی انگلیاں کشادہ رکھتے تھے اور جب سجدے میں جاتے تھے، تو پانچوں انگلیاں ملا لیتے تھے۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1283]