☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلَفَ الْإِمَامِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلَفَ الْإِمَامِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 24
Page 2 of 2
Hadith No.: 1214 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ ، شُعْبَةُ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ يَأْمُرُ، أَوْ يَقُولُ:" اقْرَأْ خَلْفَ الإِمَامِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ بِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ، وَفِي الأُخْرَيَيْنِ بِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ ہدایت کرتے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ فرمایا کرتے تھے: ”امام کی اقتداء میں پہلی دو رکعت میں سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی سورت پڑھا کرو اور آخری دو رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1229]
Hadith No.: 1215 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، شَاذَانُ ، شُعْبَةُ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، ثنا شَاذَانُ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ " أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ أَوْ يُحِبُّ أَنْ يَقْرَأَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ بِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ، وَفِي الأُخْرَيَيْنِ بِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ اس بات کا حکم دیتے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) وہ اس بات کو پسند کرتے تھے: ”ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعت میں سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی ایک سورت پڑھی جائے اور آخری دو رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھی جائے اس وقت جب انسان امام کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا ہو۔“ اس روایت کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1230]
Hadith No.: 1216 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الصَّلْتِ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ أَسْلَمَ، ثنا شُعْبَةُ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1231]
Hadith No.: 1217 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَلِيٌّ
ثنا ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ ، يَقُولُ:" اقْرَءُوا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الإِمَامِ بِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ" . وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ ارشاد فرماتے ہیں: ”ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعت میں امام کی اقتداء میں سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی سورت پڑھا کرو۔“ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1232]