☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: کون سے لوگ امام کے پیچھے کھڑے ہوں گے؟
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: کون سے لوگ امام کے پیچھے کھڑے ہوں گے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1073 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو السَّدُوسِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِيُّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو السَّدُوسِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دو آدمی اور اس سے زیادہ لوگ جماعت ہوتے ہیں (یعنی انہیں باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1088]
حدیث نمبر: 1074 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُوزِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، اللَّيْثِ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُوزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ سُلَيْمٍ ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ اللَّيْثِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَتَقَدَّمِ الصَّفَّ الأَوَّلَ أَعْرَابِيٌّ وَلا أَعْجَمِيٌّ وَلا غُلامٌ لَمْ يَحْتَلِمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”پہلی صف میں کوئی دیہاتی کوئی عجمی اور کوئی نابالغ لڑکا کھڑا نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1089]
حدیث نمبر: 1075 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، الأَعْمَشُ ، الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيِّ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ:" إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ أَنْ لا يَقُومَ فِي مَوْضِعِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ فَيُصَلِّي تَطَوُّعًا حَتَّى يَنْحَرِفَ أَوْ يَتَحَوَّلَ أَوْ يَفْصِلَ بِكَلامٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”سنت کے احکام میں یہ بات شامل ہے جب امام سلام پھیر دے تو جس جگہ کسی شخص نے فرض نماز ادا کی ہو وہ اسی جگہ کھڑا ہو کر نوافل ادا نہ کرے، بلکہ وہاں سے کچھ ہٹ کر ایک طرف ہو کر یا درمیان میں کچھ گفتگو کر کے نوافل ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1090]