☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: پہلے پڑھی ہوئی نماز، جماعت کے ساتھ دوبارہ پڑھنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: پہلے پڑھی ہوئی نماز، جماعت کے ساتھ دوبارہ پڑھنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1065 سنن دارقطنی
أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِيُّ ، نُوحِ بْنِ صَعْصَعَةَ ، يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، نا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ نُوحِ بْنِ صَعْصَعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جِئْتَ إِلَى الصَّلاةِ فَوَجَدْتَ النَّاسَ يُصَلُّونَ فَصَلِّ مَعَهُمْ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ تَكُونُ لَكَ نَافِلَةً وَهَذِهِ مَكْتُوبَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا یزید بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے یہ ارشاد فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے (مسجد میں آؤ) اور لوگوں کو نماز ادا کرتے ہوئے پاؤ تو ان کے ساتھ نماز ادا کرو، اگر تم پہلے ہی وہ نماز ادا کر چکے ہو تو وہ نماز تمہارے لیے نفل ہو جائے گی، اور یہ فرض شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1080]