☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نفل ادا کرنے والے کی اقتداء میں فرض نماز ادا کرنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: نفل ادا کرنے والے کی اقتداء میں فرض نماز ادا کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1060 سنن دارقطنی
عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، مُعَاذًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ مُعَاذًا " كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّي بِهِمْ، هِيَ لَهُ تَطَوُّعٌ وَلَهُمْ فَرِيضَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کرتے تھے اور پھر اپنے محلے میں واپس چلے جاتے تھے اور ان لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے وہ نماز سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے نفل ہوتی تھی اور ان لوگوں کے لیے فرض ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1075]
حدیث نمبر: 1061 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، مُعَاذًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، وَأَبُو الأَزْهَرِ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ مُعَاذًا " كَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّي لَهُمْ تِلْكَ الصَّلاةَ، هِيَ لَهُ نَافِلَةٌ وَلَهُمْ فَرِيضَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کرتے تھے اور پھر اپنے محلے میں واپس چلے جاتے تھے اور ان لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے وہ نماز سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے نفل ہوتی تھی اور ان لوگوں کے لیے فرض ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1076]