☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابٌ فِي ذِكْرِ الْأَمْرِ بِالْأَذَانِ وَالْإِمَامَةِ وَأَحَقِّهِمَا
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الصَّلَاةِ← بَابٌ فِي ذِكْرِ الْأَمْرِ بِالْأَذَانِ وَالْإِمَامَةِ وَأَحَقِّهِمَا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 1053 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَيُّوبُ ، أَبِي قِلابَةَ ، مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَقِيقًا فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا إِلَى أَهْلِنَا، وَسَأَلْنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِي أَهْلِنَا فَأَخْبَرَنَاهُ، فَقَالُ:" ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ، فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَبِرُّوهُمْ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي، وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم جوان لوگ تھے ہماری عمریں ایک دوسرے کے قریب قریب تھیں ہم آپ کی خدمت میں بیس دن ٹھہرے رہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بڑے مہربان اور نرم طبیعت کے مالک تھے، آپ کو یہ اندازہ ہو گیا کہ اب ہمارے لیے اپنے گھر سے دور رہنا مشکل ہو رہا ہے آپ نے ہم سے اس بارے میں دریافت کیا ہم اپنے گھر میں کیا چھوڑ کر آئے ہیں ہم نے آپ کو بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اب اپنے گھر واپس چلے جاؤ، اور وہیں قیام کرو ان لوگوں کو تعلیم دو ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اسی طرح نماز ادا کرتے رہنا، جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی ایک شخص اذان دے اور تم میں سے جو شخص عمر میں بڑا ہو وہ تمہاری امامت کرائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1068]
حديث رقم: 1054 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أَيُّوبُ ، أَبِي قِلابَةَ ، مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ
ثنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، ثنا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ أَيْضًا:" صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا مالک بن حویرث کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم لوگ اسی طرح نماز ادا کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1069]
حديث رقم: 1055 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أبِي ، سَالِمُ بْنُ نُوحٍ أَبُو سَعِيدٍ الأَحْوَلُ الْهِلالِيُّ ، الْجُرَيْرِيُّ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، نا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ أَبُو سَعِيدٍ الأَحْوَلُ الْهِلالِيُّ ، ثنا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا اجْتَمَعَ ثَلاثَةٌ أَمَّهُمْ أَحَدُهُمْ وَأَحَقُّهُمْ بِالإِمَامَةِ أَقْرَؤُهُمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تین آدمی اکٹھے ہوں تو ان میں سے کوئی ایک ان کی امامت کروائے، (یعنی انہیں باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے) اور ان میں سے امامت کا زیادہ حق دار وہ ہو گا جو قراءت اچھے طریقے سے کر سکتا ہو (یا زیادہ آیات کا حافظ ہو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1070]