☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: عشاء کی نماز کا تذکرہ
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: عشاء کی نماز کا تذکرہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1044 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، أَبِي بِشْرٍ ، بَشِيرِ بْنِ ثَابِتٍ ، حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ:" إِنِّي لأَعْلَمُ النَّاسِ بِوَقْتِ هَذِهِ الصَّلاةِ، صَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهَا لِسُقُوطِ الْقَمَرِ لِثَالِثَةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں اس وقت یعنی عشاء کی نماز کے بارے میں سب سے زیادہ علم رکھتا ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے اس وقت ادا کرتے تھے جب تیسری رات کا چاند ڈوب جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1058]
حدیث نمبر: 1045 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شُعْبَةُ ، أَبِي بِشْرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، إِلا أَنَّهُ قَالَ:" لَيْلَةٌ ثَالِثَةٌ أَوْ رَابِعَةٌ - شَكَّ شُعْبَةُ -"، وَرَوَاهُ هُشَيْمٌ، وَرَقَبَةُ، وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنِ النُّعْمَانِ، وَقَالُوا:" لَيْلَةٌ ثَالِثَةٌ" وَلَمْ يَذْكُرُوا: بَشِيرًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: (راوی کو شک ہے) تیسری رات کا چاند یا چوتھی رات کا چاند (ڈوب جاتا تھا)۔ بعض دیگر راویوں نے بھی اسے سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور انہوں نے اس میں، تیسری رات کا چاند، کے الفاظ نقل کیے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1059]