☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: مغرب اور صبح کا تذکرہ
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: مغرب اور صبح کا تذکرہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1040 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، مَكْحُولٍ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، وَشَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى، نا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، وَشَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالا:" الشَّفَقُ شَفَقَانِ: الْحُمْرَةُ وَالْبَيَاضُ فَإِذَا غَابَتِ الْحُمْرَةُ حَلَّتِ الصَّلاةُ، وَالْفَجْرُ فَجْرَانِ: الْمُسْتَطِيلُ وَالْمُعْتَرِضُ فَإِذَا انْصَدَعَ الْمُعْتَرِضُ حَلَّتِ الصَّلاةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ اور سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ یہ دونوں حضرات یہ بیان کرتے ہیں: ”شفق دو طرح کی ہوتی ہے، سرخی والی، اور سفیدی والی، جب سرخی والی شفق ڈوب جاتی ہے تو اس وقت نماز کا وقت ہو جاتا ہے اور اسی طرح صبح صادق دو طرح کی ہوتی ہے، ایک لمبائی والی اور ایک چوڑائی والی، جب چوڑائی والی ختم ہو جاتی ہے تو اس وقت نماز کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1054]
حدیث نمبر: 1041 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا الْقَاضِي نا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ ، ثنا أَبُو الْفَضْلِ مَوْلَى طَلْحَةَ بْنِ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" الشَّفَقُ الْحُمْرَةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”شفق، سرخی کو کہتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1055]
حدیث نمبر: 1042 سنن دارقطنی
أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِيِّ بِخَطِّهِ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الطَّيَالِسِيُّ ، هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
قَرَأْتُ فِي أَصْلِ كِتَابِ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِيِّ بِخَطِّهِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الطَّيَالِسِيُّ ، نا هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، ثنا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الشَّفَقُ الْحُمْرَةُ فَإِذَا غَابَ الشَّفَقُ وَجَبَتِ الصَّلاةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”شفق سے مراد سرخی ہے، جب شفق غروب ہو جائے تو نماز فرض ہو جاتی ہے (یعنی اس کا وقت شروع ہو جاتا ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1056]
حدیث نمبر: 1043 سنن دارقطنی
ابْنِ عُمَرَ
ثنا ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْحَسَّانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" الشَّفَقُ الْحُمْرَةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”شفق سے مراد سرخی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1057]