☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: ہر نماز میں اذان اور اقامت کے درمیان نوافل ادا کرنے کی ترغیب: مغرب کی نماز سے پہلے دونفل ادا کرنا اور اس بارے میں مذکور اختلاف۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: ہر نماز میں اذان اور اقامت کے درمیان نوافل ادا کرنے کی ترغیب: مغرب کی نماز سے پہلے دونفل ادا کرنا اور اس بارے میں مذکور اختلاف۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 1026 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ ، عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ ، نا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، نا حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ عِنْدَ كُلِّ أَذَانَيْنِ رَكْعَتَيْنِ مَا خَلا صَلاةَ الْمَغْرِبِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مغرب کی نماز کے علاوہ ہر اذان اور اقامت کے درمیان دو رکعت (نفل یا سنت) ادا کی جائیں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1040]
حدیث نمبر: 1027 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِي
وَنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، ثنا حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنُ صَلاةِ الظُّهْرِ، فَلَمَّا سَمِعَ الأَذَانَ، قَالَ: قُومُوا فَصَلُّوا رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الإِقَامَةِ، فَإِنَّ أَبِي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عِنْدَ كُلِّ أَذَانَيْنِ رَكْعَتَانِ قَبْلَ الإِقَامَةِ مَا خَلا أَذَانَ الْمَغْرِبِ" . قَالَ ابْنُ بُرَيْدَةَ: لَقَدْ أَدْرَكْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُصَلِّي تَيْنِكَ الرَّكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْمَغْرِبِ لا يَدَعُهُمَا عَلَى حَالٍ، قَالَ: فَقُمْنَا فَصَلَّيْنَا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الإِقَامَةِ ثُمَّ انْتَظَرْنَا حَتَّى خَرَجَ الإِمَامُ فَصَلَّيْنَا مَعَهُ الْمَكْتُوبَةَ، خَالَفَهُ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، وَسَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، وَكَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ. وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، وَحَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ لَيْسَ بِقَوِيٍّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حیان بن عبیداللہ عدوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے موذن نے ظہر کی نماز کے لیے اذان دی جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اذان سنی تو فرمایا: ”اٹھو اور اقامت سے پہلے دو نفل ادا کرو۔“ کیونکہ میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مغرب کی اذان کے علاوہ ہر دو اذانوں (یعنی اذان اور اقامت کے درمیان) اقامت سے پہلے دو رکعت ادا کی جائیں گی۔“ عبداللہ بن بریدہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر کو مغرب کے وقت بھی ان دو رکعت کو ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے وہ انہیں کسی بھی حالت میں ترک نہیں کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم اٹھے اور ہم نے اقامت سے پہلے دو رکعت ادا کر لیں پھر ہم انتظار کرنے لگے یہاں تک کہ امام تشریف لائے تو ہم نے ان کی اقتداء میں فرض نماز ادا کی۔ حسین معلم، سعید جریری، کہمس بن حسن، نے ان کے برخلاف روایت نقل کی ہے، یہ تمام راوی ثقہ ہیں، جبکہ حیان بن عبیداللہ نامی راوی زیادہ مستند نہیں ہیں باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1041]
حدیث نمبر: 1028 سنن دارقطنی
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ قَالَ:" صَلُّوا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ قَالَ:" صَلُّوا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ لِمَنْ شَاءَ" . خَشْيَةَ أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُنَّةً، هَذَا أَصَحُّ مِنَ الَّذِي قَبْلَهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن بریدہ، سیدنا عبداللہ مزنی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مغرب کے فرائض سے پہلے دو رکعت نوافل ادا کر لو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”مغرب کے فرائض سے پہلے دو رکعت ادا کر لو، یہ حکم اس کے لیے جو چاہے۔“ (راوی کہتے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس اندیشے کے تحت یہ فرمایا کہیں لوگ اسے سنت کے طور پر اختیار نہ کر لیں۔ (امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں) یہ روایت پہلے والی روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1042]
حدیث نمبر: 1029 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، الْجُرَيْرِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاةٌ - مَرَّتَيْنِ - لِمَنْ شَاءَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر اذان اور اقامت کے درمیان (نفل) نماز ادا کی جائے گی۔“ (یہ جملہ آپ نے دو مرتبہ دہرایا) اور پھر فرمایا: ”یہ حکم اس کے لیے ہے جو اسے ادا کرنا چاہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1043]
حدیث نمبر: 1030 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَوْنُ بْنُ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ ، أَبِي ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُرَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، نا عَوْنُ بْنُ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُرَيْدَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاةٌ - مَرَّتَيْنِ - لِمَنْ شَاءَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو چاہے وہ اذان اور اقامت کے درمیان (نفل) نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1044]
حدیث نمبر: 1031 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، الْجُرَيْرِيِّ ، وكَهْمَسٍ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، وكَهْمَسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاةٌ لِمَنْ شَاءَ" . قَالَهُ ثَلاثًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہر اذان اور اقامت کے درمیان (نفل) نماز ادا کی جائے گی، ہر اذان اور اقامت کے درمیان نفل نماز ادا کی جائے ہر اذان اور اقامت کے درمیان جو چاہے نفل ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1045]
حدیث نمبر: 1032 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، أَبِي ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَزْرَقُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو عُتْبَةَ ، عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ ، سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ أَبِي عَامِرٍ الْخَبَايِرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، ثنا أَبِي . ح وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، نا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَزْرَقُ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو عُتْبَةَ ، قَالا: نا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ أَبِي عَامِرٍ الْخَبَايِرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا مِنْ صَلاةٍ مَكْتُوبَةٍ إِلا بَيْنَ يَدَيْهَا رَكْعَتَانِ" . لَفْظُ ابْنِ أَبِي دَاوُدَ، وَقَالَ الْعَبَّاسُ: مَا مِنْ صَلاةٍ مَفْرُوضَةٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہر فرض نماز سے پہلے دو رکعت (سنت یا نفل) ادا کی جائیں گی۔“ یہ الفاظ ابن داؤد نامی راوی کے ہیں: اسماعیل نامی راوی نے لفظ، مکتوبہ، کی جگہ لفظ، مفروضہ، نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1046]
حدیث نمبر: 1033 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ ، ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أنا حَمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شَدَّادٍ الْجُرَيْرِيُّ، نا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" إِنْ كَانَ الْغَرِيبُ لَيَدْخُلُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ وَقَدْ نُودِيَ بِالْمَغْرِبِ، فَيَرَى أَنَّ النَّاسَ قَدْ صَلُّوا مِنْ كَثْرَةِ مَنْ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بعض اوقات کوئی اجنبی شخص مدینہ منورہ کی مسجد میں داخل ہوتا اور وہاں لوگ مغرب کے وقت نماز ادا کر رہے ہوتے تو یوں محسوس ہوتا کہ شاید لوگ نماز (باجماعت) ادا کر چکے ہیں کیونکہ مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت ادا کرنے والے لوگ اتنے زیادہ ہوتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1047]
حدیث نمبر: 1034 سنن دارقطنی
شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، هُشَيْمٌ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ الْبُنَانِيُّ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
قُرِئَ عَلَى قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَنِيعٍ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا هُشَيْمٌ ، أنا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْبُنَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ بِالْمَغْرِبِ ابْتَدَرُوا السَّوَارِيَ يُصَلُّونَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ، فَيَجِيءُ الْجَائِي فَيَظُنُّ أَنَّهُمْ قَدْ صَلَّوُا الْمَكْتُوبَةَ لِكَثْرَةِ مَنْ يَرَى مَنْ يُصَلِّيهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالعزیز لبنانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب کا یہ معمول تھا کہ جب موذن مغرب کی اذان دیتا تو وہ تیزی سے ستونوں کی طرف لپکتے تھے تاکہ مغرب سے پہلے دو رکعت ادا کر لیں، اگر کوئی شخص اس وقت وہاں ہوتا تو اتنی تعداد میں ان دو نوافل ادا کرنے والے لوگوں کو دیکھتا تو یہی سمجھتا کہ شاید فرض نماز ادا کی جا چکی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1048]
حدیث نمبر: 1035 سنن دارقطنی
كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، شُعْبَةُ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَسًا
ثنا ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ، نا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ:" كَانُوا إِذَا سَمِعُوا أَذَانَ الْمَغْرِبِ قَامُوا يُصَلُّونَ كَأَنَّهَا فَرِيضَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: صحابہ کرام جب مغرب کی اذان سنتے تھے تو وہ اٹھ کر نوافل ادا کرنے لگتے تھے یوں جیسے یہ فرض ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1049]
حدیث نمبر: 1036 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، أَبِي ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، نا أَبِي ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قُلْنَا لأَنَسٍ: رَآكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" رَآنَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مغرب سے پہلے دو نوافل ادا کیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا انس سے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ لوگوں کو یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ تو سیدنا انس نے فرمایا: ”نبی نے ہمیں یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن آپ نے ہمیں یہ ادا کرنے کا حکم نہیں دیا اور نہ اس سے کبھی منع کیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1050]
حدیث نمبر: 1037 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ:" كُنَّا بِالْمَدِينَةِ إِذَا أُذِّنَ بِالْمَغْرِبِ ابْتَدَرَ الْقَوْمُ السَّوَارِيَ يُصَلُّونَ الرَّكْعَتَيْنِ حَتَّى إِنَّ الْغَرِيبَ لَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ فَيَرَى أَنَّ الصَّلاةَ قَدْ صُلِّيَتْ مِنْ كَثْرَةِ مَنْ يُصَلِّيهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مدینہ منورہ میں ہمارا یہ معمول تھا جب مغرب کی اذان دی جاتی تھی تو ہم لوگ تیزی سے ستونوں کی طرف لپکتے تھے اور دو رکعت (فرض سے پہلے نوافل کے طور پر) ادا کرتے تھے یہاں تک کہ کوئی اجنبی شخص مسجد میں داخل ہوتا تو اسے یہی محسوس ہوتا کہ شاید نماز ادا کی جا چکی ہے، کیونکہ ان دو رکعت کو ادا کرنے والے کثیر تعداد میں ہوتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1051]
حدیث نمبر: 1038 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ النُّفَيْلِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَبَا الْخَيْرِ
ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ النُّفَيْلِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيَّ قَامَ لِيَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ، فَقُلْتُ لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: انْظُرْ إِلَى هَذَا أَيُّ صَلاةٍ يُصَلِّي؟ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَرَآهُ، فَقَالَ:" هَذِهِ صَلاةٌ كُنَّا نُصَلِّيهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
شیخ ابوالخیر بیان کرتے ہیں: شیخ ابوتمیم جیشانی اٹھ کر نماز مغرب سے پہلے دو رکعت ادا کرنے لگے تو میں نے سیدنا عقبہ بن عامر سے کہا: ان کی طرف توجہ کریں: یہ کون سی نماز پڑھ رہے ہیں؟ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں دیکھا اور بولے: ”یہ وہ نماز ہے جو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ادا کیا کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1052]