الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، أَبِي ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، نا أَبِي ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قُلْنَا لأَنَسٍ: رَآكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" رَآنَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مغرب سے پہلے دو نوافل ادا کیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا انس سے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ لوگوں کو یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ تو سیدنا انس نے فرمایا: ”نبی نے ہمیں یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن آپ نے ہمیں یہ ادا کرنے کا حکم نہیں دیا اور نہ اس سے کبھی منع کیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1050]