☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ إِمَامَةِ جَبْرَائِيلَ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الصَّلَاةِ← بَابُ إِمَامَةِ جَبْرَائِيلَ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 30
صفحة 2 من 2
حديث رقم: 1016 سنن الدارقطني
ابْنُ الصَّوَّافِ ، الْحَسَنُ بْنُ فِهْرِ بْنِ حَمَّادِ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عُتْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا ابْنُ الصَّوَّافِ ، نا الْحَسَنُ بْنُ فِهْرِ بْنِ حَمَّادِ الْبَزَّازُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" لَمَّا فُرِضَتِ الصَّلاةُ نزل جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِهِ الظُّهْرَ، وَذَكَرَ الْمَوَاقِيتَ، وَقَالَ: فَصَلَّى بِهِ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَقَالَ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي: فَصَلَّى بِهِ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نماز فرض ہو گئی تو جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو ظہر کی نماز پڑھائی اس کے بعد راوی نے نمازوں کے اوقات کا تذکرہ کیا جس میں یہ الفاظ ہیں: جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج غروب ہو گیا تھا دوسرے دن کے بارے میں راوی نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج غروب ہو گیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1029]
حديث رقم: 1017 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلصَّلاةِ أَوَّلا وَآخِرًا، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الظُّهْرِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَدْخُلُ وَقْتُ الْعَصْرِ، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْعَصْرِ حِينَ يَدْخُلُ وَقْتُهَا، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ تَصْفَرُّ الشَّمْسُ، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْمَغْرِبِ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَغِيبُ الأُفُقُ، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْعِشَاءِ حِينَ يَغِيبُ الأُفُقُ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَنْتَصِفُ اللَّيْلُ، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْفَجْرِ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ" . هَذَا لا يَصِحُّ مُسْنَدًا، وَهِمَ فِي إِسْنَادِهِ ابْنُ فُضَيْلٍ، وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، مُرْسَلا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”نماز کا ایک ابتدائی وقت ہوتا ہے اور ایک آخری وقت ہوتا ہے، ظہر کا ابتدائی وقت وہ ہے جب سورج ڈھل جاتا ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے، عصر کا ابتدائی وقت وہ ہے جب وہ شروع ہوتا ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب سورج زرد ہو جاتا ہے، مغرب کا ابتدائی وقت وہ ہے جب سورج غروب ہو جاتا ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب شفق غائب ہو جاتا ہے عشاء کا ابتدائی وقت وہ ہے جب شفق غائب ہو جاتی ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب نصف رات گزر جاتی ہے فجر کا ابتدائی وقت وہ ہے جب صبح صادق ہو جاتی ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب سورج نکل آتا ہے۔“ یہ روایت مسند ہونے کے طور پر مستند نہیں ہے دیگر راویوں نے اسے مجاہد کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1030]
حديث رقم: 1018 سنن الدارقطني
أبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، زائِدَةُ ، الأَعْمَشِ ، مُجَاهِدٍ
نا أبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، نا زائِدَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: إِنَّ لِلصَّلاةِ أَوَّلا وَآخِرًا، ثُمَّ ذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ، وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ قَوْلِ ابْنِ فُضَيْلِ، وَقَدْ تَابَعَ زَائِدَةَ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
مجاہد کہتے ہیں: یہ بات بیان کی گئی ہے: ”نماز کا ایک ابتدائی وقت ہوتا ہے اور ایک آخری وقت ہوتا ہے۔“ پھر انہوں نے یہ حدیث ذکر کی ہے یہ روایت پہلے نقل کردہ روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1031]
حديث رقم: 1019 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، أَبُو زُبَيْدٍ وَهُوَ عَبْثَرٌ ، الأَعْمَشُ ، مُجَاهِدٍ
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو زُبَيْدٍ وَهُوَ عَبْثَرٌ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ:" أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ حِينَ تَكُونُ الشَّمْسُ بَيْضَاءَ إِلَى أَنْ تَحْضُرَ الْمَغْرِبُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مجاہد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”عصر کا ابتدائی وقت وہ ہوتا ہے جب سورج چمکدار ہوتا ہے یہاں تک کہ مغرب کا وقت آ جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1032]
حديث رقم: 1020 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَوْنٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ أَشْكَابٍ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَوْنٍ ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ أَشْكَابٍ ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ، فَقَالَ:" صَلِّ مَعَنَا هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ، قَالَ: فَأَمَرَ بِلالا حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، ثُمَّ لَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الثَّانِي أَمَرَهُ فَأَبْرَدَ بِالظُّهْرِ فَأَنْعَمَ أَنْ يُبْرِدَ بِهَا، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ أَخَّرَهَا فَوْقَ ذَلِكَ الَّذِي كَانَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِهَا، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ؟ فَقَامَ إِلَيْهِ الرَّجُلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَقْتُ صَلاتِكُمْ مَا بَيْنَ مَا رَأَيْتُمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سلیمان بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دو دن ہمارے ساتھ نماز ادا کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال کو اذان دینے کا اس وقت حکم دیا جب سورج ڈھل چکا تھا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے اقامت کہی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا انہوں نے عصر کے لیے اقامت کہی جب کہ سورج ابھی بلند روشن اور چمک دار تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے مغرب کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہو چکا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے عشاء کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب شفق غروب ہو چکی تھی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے فجر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب صبح صادق طلوع ہو چکی تھی۔ جب دوسرا دن آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈے وقت میں ادا کریں تو انہوں نے اسے ٹھنڈے وقت میں ادا کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے عصر کے لیے اقامت کہی جب کہ سورج ابھی بلند تھا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس دن پہلے دن کے مقابلے میں اس نماز کو ذرا تاخیر سے ادا کیا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے مغرب کی نماز کے لیے اقامت کہی اس وقت جب ابھی شفق غروب نہیں ہوئی تھی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے فجر کے لیے اقامت کہی اس وقت جب روشنی پھیل چکی تھی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”نماز کے وقت کے بارے میں سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ تمہاری نماز کے اوقات ان دونوں کے درمیان میں ہیں جو تم نے دیکھے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1033]
حديث رقم: 1021 سنن الدارقطني
أَبُو عُمَرَ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، سُفْيَانُ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، نا سُفْيَانُ ، بِهَذَا مُخْتَصَرًا فِي وَقْتَيِ الْمَغْرِبِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1034]
حديث رقم: 1022 سنن الدارقطني
أَبُو عُمَرَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَلِيُّ ، حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، شُعْبَةُ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا عَلِيُّ ، ثنا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ" ثُمَّ أَمَرَهُ بِالْمَغْرِبِ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ مِنَ الْغَدِ بِالْمَغْرِبِ قَبْلَ أَنْ يَقَعَ الشَّفَقُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں مغرب کی نماز کے لیے اقامت کا حکم دیا اس وقت جب سورج غروب ہو چکا تھا پھر اگلے دن مغرب کی نماز کے لیے اقامت کا حکم دیا اس وقت جب شفق ابھی غروب نہیں ہوئی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1036]
حديث رقم: 1023 سنن الدارقطني
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، ثنا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَتَاهُ سَائِلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، فَأَمَرَ بِلالا فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ انْشَقَّ بِالْفَجْرِ وَالنَّاسُ لا يَكَادُ يَعْرِفُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالظُّهْرِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: انْتَصَفَ النَّهَارُ أَوْ لَمْ وَكَانَ أَعْلَمَ مِنْهُمْ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْعَصْرِ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْمَغْرِبِ حِينَ وَقَعَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْعَشَاءِ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَخَّرَ الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ حَتَّى انْصَرَفَ مِنْهَا وَالْقَائِلُ يَقُولُ: طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ كَادَتْ، ثُمَّ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى كَانَ قَرِيبًا مِنَ الْعَصْرِ، ثُمَّ أَخَّرَ الْعَصْرَ حَتَّى انْصَرَفَ مِنْهَا، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: احْمَرَّتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى كَانَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ، ثُمَّ أَخَّرَ الْعِشَاءَ حَتَّى كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الأَوَّلُ، ثُمَّ أَصْبَحَ فَبَعَثَ فَدَعَى السَّائِلَ، فَقَالَ:" الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوبکر بن موسیٰ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ واقعہ نقل کرتے ہیں: ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں سوال کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، آپ نے سیدنا بلال کو ہدایت کی تو انہوں نے فجر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب صبح صادق ہو چکی تھی، اور اس وقت کوئی شخص اندھیرے کی وجہ سے ایک دوسرے کو پہچان نہیں سکتا تھا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے ظہر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج ڈھل چکا تھا، اور آدمی یہ اندازہ لگاتا تھا کہ نصف النہار ہو چکا ہے، یا نہیں ہوا ہے ویسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کے بارے میں زیادہ علم تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے عصر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج بلند ہو چکا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے مغرب کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہو چکا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے عشاء کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب شفق غروب ہو چکی تھی۔ پھر اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز کو تاخیر سے ادا کیا، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آدمی یہ کہہ سکتا تھا کہ سورج طلوع ہو چکا ہے یا ہونے والا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی نماز کا تاخیر سے ادا کیا یہاں تک کہ اسے پہلے دن کی عصر کی نماز کے قریب میں ادا کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عصر کی نماز کو تاخیر سے ادا کیا جب آپ لوگ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آدمی یہ کہہ سکتا تھا، سورج سرخ ہو چکا ہے (یعنی دھوپ ماند پڑ چکی ہے) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مغرب کی نماز کو تاخیر سے ادا کیا یہاں تک کہ وہ شفق غروب ہونے سے کچھ دیر پہلے ادا کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عشاء کی نماز کو اتنی تاخیر سے ادا کیا ایک تہائی رات گزر چکی تھی اگلے دن صبح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سوال کرنے والے شخص کو بلوایا اور فرمایا: ”ان دونوں کے درمیان (ان نمازوں کا) وقت ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1037]
حديث رقم: 1024 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، أَبِيهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، ثنا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ سَائِلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، ثُمَّ أَمَرَ بِلالا فَأَقَامَ الصَّلاةَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ فَصَلَّى، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: قَدْ زَالَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَزُلْ وَهُوَ كَانَ أَعْلَمَ مِنْهُمْ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ، وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ، قَالَ: وَصَلَّى الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَطْلُعْ وَهُوَ أَعْلَمُ مِنْهُمْ، وَصَلَّى الظُّهْرَ قَرِيبًا مِنْ وَقْتِ الْعَصْرِ بِالأَمْسِ، وَصَلَّى الْعَصْرَ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: احْمَرَّتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ ثُلُثَ اللَّيْلِ الأَوَّلَ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟ الْوَقْتُ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوبکر بن ابوموسیٰ اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نمازوں کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو ہدایت کی تو انہوں نے صبح کی نماز کے لیے اقامت کہی جب صبح صادق ہو چکی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ نماز ادا کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے ظہر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب آدمی یہ سوچتا ہے کہ سورج ڈھل چکا ہے یا ابھی نہیں ڈھلا، ویسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کے بارے میں زیادہ علم ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے عصر کی نماز کے لیے اقامت کہی اس وقت جب سورج ابھی بلند تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت مغرب کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہو چکا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت عشاء کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب شفق غروب ہو چکی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز اس وقت ادا کی جب آدمی یہ سوچتا تھا کہ سورج نکل آیا ہے یا ابھی نہیں نکلا، ویسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں زیادہ پتا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی جس وقت میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پہلے دن میں عصر کی نماز ادا کی تھی جب آپ نے عصر کی نماز ادا کی تو آدمی یہ سوچتا ہے کہ سورج تو سرخ ہو چکا ہے، یعنی دھوپ ماند پڑ گئی ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مغرب کی نماز شفق غروب ہونے سے کچھ دیر پہلے ادا کی پھر عشاء کی نماز آپ نے ایک تہائی رات گزر جانے کے بعد ادا کی پھر آپ نے دریافت کیا: ”سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ ان دونوں وقتوں کے درمیان (نمازوں کا مخصوص) وقت ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1038]
حديث رقم: 1025 سنن الدارقطني
أَبُو عُمَرَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، ثنا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ:" فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ: ثُمَّ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ مِنَ الْغَدِ حَتَّى كَانَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ" . كَذَا قَالَ الْقَاضِي مُخْتَصَرًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوبکر بن موسیٰ کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے راوی نے اس حدیث کو ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو انہوں نے مغرب کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہو چکا تھا۔“ راوی کہتے ہیں پھر اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مغرب کی نماز کو تاخیر سے ادا کیا یہاں تک کہ شفق غروب ہونے کے قریب تھی۔ قاضی نامی راوی نے اسے اسی طرح مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1039]