☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1024
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1024
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، أَبِيهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، ثنا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ سَائِلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، ثُمَّ أَمَرَ بِلالا فَأَقَامَ الصَّلاةَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ فَصَلَّى، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: قَدْ زَالَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَزُلْ وَهُوَ كَانَ أَعْلَمَ مِنْهُمْ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ، وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ، قَالَ: وَصَلَّى الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَطْلُعْ وَهُوَ أَعْلَمُ مِنْهُمْ، وَصَلَّى الظُّهْرَ قَرِيبًا مِنْ وَقْتِ الْعَصْرِ بِالأَمْسِ، وَصَلَّى الْعَصْرَ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: احْمَرَّتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ ثُلُثَ اللَّيْلِ الأَوَّلَ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟ الْوَقْتُ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوبکر بن ابوموسیٰ اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نمازوں کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو ہدایت کی تو انہوں نے صبح کی نماز کے لیے اقامت کہی جب صبح صادق ہو چکی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ نماز ادا کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے ظہر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب آدمی یہ سوچتا ہے کہ سورج ڈھل چکا ہے یا ابھی نہیں ڈھلا، ویسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کے بارے میں زیادہ علم ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے عصر کی نماز کے لیے اقامت کہی اس وقت جب سورج ابھی بلند تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت مغرب کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہو چکا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت عشاء کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب شفق غروب ہو چکی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز اس وقت ادا کی جب آدمی یہ سوچتا تھا کہ سورج نکل آیا ہے یا ابھی نہیں نکلا، ویسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں زیادہ پتا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی جس وقت میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پہلے دن میں عصر کی نماز ادا کی تھی جب آپ نے عصر کی نماز ادا کی تو آدمی یہ سوچتا ہے کہ سورج تو سرخ ہو چکا ہے، یعنی دھوپ ماند پڑ گئی ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مغرب کی نماز شفق غروب ہونے سے کچھ دیر پہلے ادا کی پھر عشاء کی نماز آپ نے ایک تہائی رات گزر جانے کے بعد ادا کی پھر آپ نے دریافت کیا: ”سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ ان دونوں وقتوں کے درمیان (نمازوں کا مخصوص) وقت ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1038]
← Previous Hadith (1023) Back to Bab Next Hadith → (1025)