☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَا يَلْزَمُ الْمَرْأَةَ مِنَ الصَّلَاةِ إِذَا طَهُرَتْ مِنَ الْحَيْضِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحَيْضِ← بَابُ مَا يَلْزَمُ الْمَرْأَةَ مِنَ الصَّلَاةِ إِذَا طَهُرَتْ مِنَ الْحَيْضِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 1
حديث رقم: 856 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عُبَادَةُ بْنُ نُسِيٍّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أنا عُبَادَةُ بْنُ نُسِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: سَأَلْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَنِ الْحَائِضِ تَطْهُرُ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ بِقَلِيلٍ؟ قَالَ:" تُصَلِّي الْعَصْرَ"، قُلْتُ: قَبْلَ ذَهَابِ الشَّفَقِ؟ قَالَ:" تُصَلِّي الْمَغْرِبَ"، قُلْتُ: قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ؟ قَالَ:" تُصَلِّي الْعِشَاءَ"، قُلْتُ: فَقَبِلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ؟ قَالَ:" تُصَلِّي الصُّبْحَ"، هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُعْلِمَ نِسَاءَنَا . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ایسی حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا جو سورج غروب ہونے سے تھوڑی دیر پہلے پاک ہو جاتی ہے تو انہوں نے فرمایا: ”وہ عصر کی نماز ادا کرے گی۔“ میں نے دریافت کیا: ”جو شفق غروب ہونے سے پہلے پاک ہو جائے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ مغرب کی نماز ادا کرے گی۔“ میں نے دریافت کیا: ”اگر وہ صبح صادق ہونے سے پہلے پاک ہو گئی؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ عشاء کی نماز ادا کرے گی۔“ میں نے دریافت کیا: ”جو سورج طلوع ہونے سے پہلے پاک ہو جائے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ صبح کی نماز ادا کرے گی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں یہی ہدایت کی تھی: ”ہم عورتوں کو یعنی اپنی خواتین کو اس بات کی تعلیم دیں۔“ اس روایت کو محمد بن سعید نامی راوی نے نقل کیا ہے۔ یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 868]