☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَا فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ مِنْ غَيْرِ تَوْقِيتٍ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← پاکی کا بیان← بَابُ مَا فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ مِنْ غَيْرِ تَوْقِيتٍ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 768 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، زُبَيْدِ بْنِ الصَّلْتِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ زُبَيْدِ بْنِ الصَّلْتِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ:" إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا، وَلْيُصَلِّ فِيهَا وَلا يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلا مِنْ جَنَابَةٍ" . قَالَ:.
Translation: محمد محی الدین .
زبید بن صلت بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”جب کوئی شخص وضو کر کے موزے پہنے تو ان پر مسح کر کے نماز ادا کر سکتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو انہیں نہ اتارے، البتہ جنابت کی حالت میں حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 779]
Hadith No.: 769 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، وَثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، وَثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا، وَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا ثُمَّ لا يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلا مِنْ جَنَابَةٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص وضو کرے اور اپنے موزے پہن لے تو وہ ان میں نماز پڑھ سکتا ہے۔ وہ ان پر مسح کرے، پھر اگر وہ چاہے تو انہیں اتارے ہی نہیں، البتہ جنابت کی صورت میں حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 781]
Hadith No.: 770 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِي ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، بُنْدَارٌ ، وبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، الْمُهَاجِرُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو مَخْلَدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِي ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، نا بُنْدَارٌ ، وبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ ، قَالُوا: نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، ثنا الْمُهَاجِرُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُخِّصَ لِلْمُسَافِرِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً إِذَا تَطَهَّرَ فَلَبِسَ خُفَّيْهِ أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ َحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَصْحَابُ بُنْدَارٍ عَنْهُ، وَأَصْحَابُ ابْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الْبَلْخِيِّ عَنْهُ، بِمُتَابَعَةِ ابْنِ خُزَيْمَةَ عَلَى قَوْلِهِ" فَلَبِسَ خُفَّيْهِ".
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابوبکرہ رضی اللہ عنہما اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے مسافر کو تین دن اور تین راتوں تک جبکہ مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک اجازت دی ہے۔ ”جب وہ باوضو ہو کر موزوں کو پہنے تو اجازت یہ ہے کہ وہ وضو کے درمیان دونوں موزوں پر مسح کر سکتا ہے۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 782]
Hadith No.: 771 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" لَوْ كَانَ الدِّينُ بِالرَّأْيِ لَكَانَ أَسْفَلُ الْخُفِّ أَوْلَى بِالْمَسْحِ مِنْ أَعْلاهُ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى ظَاهَرِ خُفَّيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ: ”اگر دین کے احکام کا تعلق رائے کے ساتھ ہوتا تو موزے کا نیچے والا حصہ اوپر والے کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہوتا، لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اوپر والے حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 783]
Hadith No.: 772 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، حُسَيْنُ بْنُ حَمَّادٍ ، أَبِي خَالِدٍ ، زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، عَلِيٍّ
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، نا حُسَيْنُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
امام زید اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے موزوں پر مسح کرنے کی ہدایت کی تھی: ”موزوں پر مسح کرو۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 784]
Hadith No.: 773 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، أَبُو عُمَارَةَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمَهْدِيِّ بْنِ مَالِكٍ الْعَطَّارُ ، شَبَابَةُ ، وَرْقَاءُ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا أَبُو عُمَارَةَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمَهْدِيِّ بْنِ مَالِكٍ الْعَطَّارُ ، نا شَبَابَةُ ، نا وَرْقَاءُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْجَبَائِرِ" . لا يَصِحُّ مَرْفُوعًا، وَأَبُو عُمَارَةَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پٹی پر مسح کر لیا کرتے تھے۔ یہ روایت مرفوع ہونے کے حوالے سے مستند نہیں ہے۔ اس کا راوی ابوعمارہ بہت ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 785]
Hadith No.: 774 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ خَلْدُونٍ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالأَسْوَدِ فِي الرَّجُلِ يَتَوَضَّأُ وَيَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ يَخْلَعْهُمَا، قَالا:" يَغْسِلُ رِجْلَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابراہیم نخعی، علقمہ اور اسود کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ ایسے شخص کے بارے میں جو وضو کر کے اپنے موزوں پر مسح کر لیتا ہے، پھر انہیں اتار دیتا ہے، ان دونوں نے فرمایا: ”وہ اپنے پاؤں دھوئے گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 786]