☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: سر کے بعض حصے کا مسح کرنا جائز ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: سر کے بعض حصے کا مسح کرنا جائز ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 726 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، الشَّافِعِيُّ ، يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، وَابْنِ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، ابْنِ سِيرِينَ ، عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ الثَّقَفِيِّ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا الشَّافِعِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، وَابْنِ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَعَلَى عِمَامَتِهِ وَخُفَّيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی پیشانی، عمامے اور دونوں موزوں کا مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 737]
حدیث نمبر: 727 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ ، نَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ ، أَبِيهِ ، بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، ابْنِ الْمُغِيرَةِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، نا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ نَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ نَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ عَنْ أَبِيهِ ، حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَمُقَدَّمِ رَأْسِهِ وَعَلَى عِمَامَتِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں موزوں پر، اپنے سر کے آگے والے حصے پر اور عمامے پر مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 738]
حدیث نمبر: 728 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، مُعْتَمِرٌ ، أَبِيهِ ، بَكْرٍ ، الْحَسَنِ ، ابْنِ الْمُغِيرَةِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، ثنا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ. وَقَالَ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" مَسَحَ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ وَمُقَدَّمِ نَاصِيَتِهِ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔ ایک راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر کے آگے والے حصے، پیشانی کے آگے والے حصے، اپنے دونوں موزوں اور اپنی چادر پر مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 739]
حدیث نمبر: 729 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، بَكْرٍ ، الْحَسَنِ ، ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ" . قَالَ بَكْرٌ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا۔ آپ نے اپنی پیشانی کا مسح کیا، دونوں موزوں کا مسح کیا اور اپنے عمامے پر مسح کیا۔ بکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ: ”میں نے یہ روایت سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے سے سنی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 740]