☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 68
صفحہ 4 از 4
حدیث نمبر: 650 سنن دارقطنی
أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا أَبُو هِشَامٍ، نا وَكِيعٌ، نا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" لا يَقْطَعُ التَّبَسُّمُ الصَّلاةَ حَتَّى يُقَرْقِرَ" . رَفَعَهُ ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُفْيَانَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مسکرا دینا نماز کو نہیں توڑتا، جب تک آدمی قہقہہ نہ لگائے (نماز نہیں ٹوٹتی)۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ”مرفوع“ روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 661]
حدیث نمبر: 651 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى ، الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" إِذَا ضَحِكَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلاةِ فَعَلَيْهِ إِعَادَةُ الصَّلاةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: جب کوئی شخص نماز کے دوران ہنس پڑے تو اس پر دوبارہ نماز پڑھنا لازم ہو گا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 662]
حدیث نمبر: 652 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، قَالَ: خَرَجَ أَبُو مُوسَى فِي وَفْدٍ فِيهِمْ رَجُلٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ أَعْوَرُ، فَصَلَّى أَبُو مُوسَى فَرَكَعُوا فَنَكَصُوا عَلَى أَعْقَابِهِمْ فَتَرَدَّى الأَعْوَرُ فِي بِئْرٍ، قَالَ الأَحْنَفُ: فَلَمَّا سَمِعْتُهُ يَتَرَدَّى فِيهَا فَمَا مِنَ الْقَوْمِ إِلا ضَحِكَ غَيْرِي، وَغَيْرَ أَبِي مُوسَى فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قَالَ:" مَا بَالُ هَؤُلاءِ؟"، قَالُوا: فُلانٌ تَرَدَّى فِي بِئْرٍ،" فَأَمَرَهُمْ فَأَعَادُوا الصَّلاةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حمید بن ہلال فرماتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ایک وفد کے ہمراہ روانہ ہوئے، اس وفد میں عبدالقیس قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک نابینا شخص بھی تھا۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نماز پڑھا رہے تھے، سب لوگ رکوع میں گئے، انہوں نے اپنے سر جھکائے، ان کی پشت پر موجود نابینا شخص کنویں میں گر گیا۔ احنف نامی راوی بیان کرتے ہیں: جب میں نے اس کی آواز سنی کہ وہ کنویں میں گر گیا ہے، تو حاضرین میں سے میرے اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے علاوہ ہر شخص ہنس پڑا۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کی اور دریافت کیا: ان لوگوں کو کیا ہوا تھا؟ ان لوگوں نے بتایا: فلاں شخص گڑھے میں گر گیا تھا، تو سیدنا ابوموسیٰ نے انہیں حکم دیا کہ وہ دوبارہ نماز ادا کریں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 663]
حدیث نمبر: 653 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، هُشَيْمٌ ، سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا هُشَيْمٌ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، قَالَ: صَلَّى أَبُو مُوسَى بِأَصْحَابِهِ، فَرَأَوْا شَيْئًا فَضَحِكُوا مِنْهُ، قَالَ أَبُو مُوسَى حَيْثُ انْصَرَفَ مِنْ صَلاتِهِ:" مَنْ كَانَ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الصَّلاةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ان ساتھیوں نے کوئی ایسی چیز دیکھی جس پر وہ ہنس پڑے، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا: تم میں سے جو بھی شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 664]
حدیث نمبر: 654 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، هُشَيْمٌ ، سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ
نا نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَرَأَوْا شَيْئًا فَضَحِكَ بَعْضُ مَنْ كَانَ مَعَهُ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى حَيْثُ انْصَرَفَ:" مَنْ كَانَ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الصَّلاةَ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، لوگوں نے کوئی ایسی چیز دیکھی جس پر سیدنا ابوموسیٰ کی اقتداء میں بعض لوگ ہنس پڑے، تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: تم میں سے جو شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 665]
حدیث نمبر: 655 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدٌ حَاتِمٌ الزِّمِّيُّ ، عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْعُقَيْلِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا مُحَمَّدٌ حَاتِمٌ الزِّمِّيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الْعَصْرِ فَتَبَسَّمَ فِي الصَّلاةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَبَسَّمْتَ وَأَنْتَ تُصَلِّي، قَالَ: فَقَالَ:" إِنَّهُ مَرَّ بِي مِيكَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ، وَعَلَى جَنَاحِهِ غُبَارٌ فَضَحِكَ إِلَيَّ فَتَبَسَّمْتُ إِلَيْهِ، وَهُوَ رَاجِعٌ مِنْ طَلَبِ الْقَوْمِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم کو عصر کی نماز پڑھا رہے تھے، آپ نے نماز کے دوران تبسم فرمایا، جب آپ نے نماز ختم کی تو عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ نے نماز کے دوران تبسم فرمایا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس سے میکائیل علیہ السلام گزرے، ان کے پروں پر غبار تھا، وہ مجھے دیکھ کر مسکرائے، تو میں انہیں دیکھ کر مسکرایا، وہ (دشمن) کی ایک قوم کا پیچھا کر کے واپس آ رہے تھے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 666]
حدیث نمبر: 656 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، يَزِيدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَدَّاءُ ، صُبْحُ بْنُ دِينَارٍ ، الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ ، سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَدَّاءُ ، أنا صُبْحُ بْنُ دِينَارٍ ، نا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الضَّاحِكُ فِي الصَّلاةِ وَالْمُلْتَفِتُ وَالْمُفَرْقِعُ أَصَابِعَهُ بِمَنْزِلَةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سہل بن معاذ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نماز کے دوران ہنسنے والا، ادھر ادھر دیکھنے والا اور اپنی انگلیاں چٹخانے والا ایک ہی حیثیت رکھتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 667]
حدیث نمبر: 657 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، الْمُسَيِّبِ بْنِ شَرِيكٍ ، يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، جَدِّي ، الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي مُنَاوِلَةَ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ شَرِيكٍ . ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، نا جَدِّي ، نا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى مَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلاةِ إِعَادَةُ وُضُوءٍ، إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ لَهُمْ حِينَ ضَحِكُوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص نماز کے دوران ہنس پڑے، اس پر وضو کرنا لازم نہیں ہوتا، یہ حکم ان لوگوں کے لیے تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 668]