☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جو شخص کھڑے ہوئے، بیٹھے ہوئے یا لیت کر سو جائے، اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اس سے طہارت کا لازم ہونا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: جو شخص کھڑے ہوئے، بیٹھے ہوئے یا لیت کر سو جائے، اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اس سے طہارت کا لازم ہونا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 585 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، أَبُو خَالِدٍ الدَّالانِيُّ ، قَتَادَةَ ، أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، نا أَبُو خَالِدٍ الدَّالانِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ وَهُوَ سَاجِدٌ حَتَّى غَطَّ أَوْ نَفَخَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ قَدْ نِمْتَ، فَقَالَ:" إِنَّ الْوُضُوءَ لا يَجِبُ إِلا عَلَى مَنْ نَامَ مُضْطَجِعًا، فَإِنَّهُ إِذَا اضْطَجَعَ اسْتَرْخَتْ مَفَاصِلُهُ" . تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو خَالِدٍ، عَنْ قَتَادَةَ. وَلا يَصِحُّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سو گئے، آپ اس وقت سجدے کی حالت میں تھے، یہاں تک کہ آپ خراٹے لینے لگے، پھر آپ کھڑے ہوئے اور نماز ادا کی، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ تو سو گئے تھے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو کرنا اس شخص پر لازم ہے، جو لیٹ کر سوتا ہے، کیونکہ جب وہ لیٹ کر سوتا ہے، تو اس کے جوڑ ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔“ اس روایت کو ابوقتادہ کے حوالے سے نقل کرنے میں ابوخالد منفرد ہے، یہ روایت معتبر نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 596]
حدیث نمبر: 586 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ الْكَلاعِيِّ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نا عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ الْكَلاعِيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْعَيْنُ وِكَاءُ السَّهِ، فَإِذَا نَامَتِ الْعَيْنُ اسْتَطْلَقَ الْوِكَاءُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”آنکھ مقعد کی بندش ہے، تو جب آنکھ سو جاتی ہے، تو یہ بندش ٹوٹ جاتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 597]
حدیث نمبر: 587 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، بَقِيَّةُ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نا بَقِيَّةُ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 598]
حدیث نمبر: 588 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَنَّابِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الدَّوْرَقِيُّ ، يَحْيَى بْنُ بِسْطَامٍ ، عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ، يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَنَّابِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامٍ ، نا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ نَامَ جَالِسًا فَلا وُضُوءَ عَلَيْهِ، وَمَنْ وَضَعَ جَنْبَهُ فَعَلَيْهِ الْوُضُوءُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص بیٹھے بٹھائے سو جائے، تو اس پر وضو کرنا لازم نہیں ہوتا، جو شخص اپنا پہلو (زمین پر) رکھ لے، اس پر وضو کرنا لازم ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 599]
حدیث نمبر: 589 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ الأَقْطَعُ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ ، مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ الأَزْدِيِّ ، عَلِيٍّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ الأَقْطَعُ ، نا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ الأَزْدِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَيْنُ وِكَاءُ السَّهِ، فَمَنْ نَامَ فَلْيَتَوَضَّأْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”آنکھ مقعد کی بندش ہے، جو شخص سو جائے، اسے اچھی طرح وضو کرنا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 600]