☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جس شخص کا نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے، اس کا طریقہ
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: جس شخص کا نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے، اس کا طریقہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 574 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، عَمْرُو بْنُ شَبَّةَ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، قَالا: نا عَمْرُو بْنُ شَبَّةَ ، قَالا: نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِي الصَّلاةِ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى أَنْفِهِ ثُمَّ لِيَنْصَرِفْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کا وضو ٹوٹ جائے، اگر وہ نماز کی حالت میں ہو، تو ناک پر ہاتھ رکھ کر واپس جائے، تاکہ یہ ظاہر ہو کہ اس کی نکسیر پھوٹ گئی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 585]
حدیث نمبر: 575 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مِهْرَانَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ السُّكَيْنِ أَبُو مَنْصُورٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مِهْرَانَ ، قَالا: نا الْحُسَيْنُ بْنُ السُّكَيْنِ أَبُو مَنْصُورٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِي الصَّلاةِ فَلْيُمْسِكْ بِأَنْفِهِ وَلْيَخْرُجْ مِنْهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کسی شخص کا نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے، تو اسے اپنی ناک کو پکڑ لینا چاہیے، پھر واپس چلے جانا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 586]
حدیث نمبر: 576 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، حَجَّاجٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، نا حَجَّاجٌ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ فَلْيَأْخُذْ بِأَنْفِهِ ثُمَّ لِيَنْصَرِفْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”جب کسی شخص کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے، پھر اسے اپنی ناک پکڑ لینی چاہیے اور پھر واپس چلے جانا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 587]
حدیث نمبر: 577 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْخَلالُ ، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ حُمَيْدٍ ، أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ ، الْوَلِيدُ ، بَقِيَّةُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْخَلالُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ حُمَيْدٍ ، نا أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ ، نا الْوَلِيدُ . ح قَالَ وَأَخْبَرَنِي بَقِيَّةُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَخَّصَ فِي دَمِ الْحُبُوبِ، يَعْنِي الدَّمَامِيلَ" . وَكَانَ عَطَاءٌ يُصَلِّي وَهِيَ فِي ثَوْبِهِ، هَذَا بَاطِلٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَلَعَلَّ بَقِيَّةَ دَلَّسَهُ عَنْ رَجُلٍ ضَعِيفٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھوڑے اور پھنسی کے خون کے بارے میں اجازت دی ہے (اس سے وضو نہیں کرنا پڑتا)۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 588]
حدیث نمبر: 578 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نُعَيْمٌ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نا نُعَيْمٌ ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ فَلْيَأْخُذْ عَلَى أَنْفِهِ وَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کا نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے، تو اپنی ناک کو پکڑ لے اور پھر واپس جا کر وضو کر لے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 589]
حدیث نمبر: 579 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ الْجَوْزَدَانِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، أَبِي ، حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، الأَوْزَاعِيُّ ، يَعِيشُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَبِيهِ ، مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، أَبِي الدَّرْدَاءِ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ الْجَوْزَدَانِيُّ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ . ح وَثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنِيهِ أَبِي ، نا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي يَعِيشُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ" ، فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: صَدَقَ أَنَا صَبَبْتُ لَهُ وُضُوءَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ کہہ کر روزہ ختم کر دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: بعد میں، میری ملاقات دمشق کی جامع مسجد میں سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے اس بات کا تذکرہ ان سے کیا، انہوں نے فرمایا: ”(ابودرداء نے سچ فرمایا) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وضو کروایا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 590]
حدیث نمبر: 580 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبُو عَمْرٍو عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ ، أَبَاهُ ، مَعْدَانُ ، أَبَا الدَّرْدَاءِ ، أَبِي الدَّرْدَاءِ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، قَالُوا: نا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، نا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، نا أَبُو عَمْرٍو عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي مَعْدَانُ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، حَدَّثَهُ، ثُمَّ ذَكَرَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، وَعَنْ ثَوْبَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعد ان نے بیان کیا: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ حدیث سنائی تھی، پھر انہوں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اور سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی کی مانند روایت نقل کی تھی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 591]
حدیث نمبر: 581 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، حَرْبٌ ، يَحْيَى ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ابْنَ الْوَلِيدِ بْنَ هِشَامٍ ، أَبَاهُ ، مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ ، أَبَا الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، نا حَرْبٌ ، عَنْ يَحْيَى ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، أَنَّ ابْنَ الْوَلِيدِ بْنَ هِشَامٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، نا مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَخْبَرَهُ، ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَهُ إِلَى قَوْلِهِ" أَنَا صَبَبْتُ لَهُ وُضُوءَهُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
معدان بن ابوطلحہ یہ بات بیان کرتے ہیں: یہ بات انہیں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے بتائی ہے، اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جس میں اس بات کا تذکرہ ہے: (سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے یہ بتایا ہے:) ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وضو کروایا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 592]
حدیث نمبر: 582 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُنَادٍ ، أَبُو مَعْمَرٍ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، حُسَيْنٌ ، يَحْيَى ، ثَوْبَانُ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُنَادٍ ، نا أَبُو مَعْمَرٍ ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا حُسَيْنٌ ، عَنْ يَحْيَى ، بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ. قَالَ ثَوْبَانُ : صَدَقَ وَأَنَا صَبَبْتُ عَلَيْهِ وُضُوءَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انہوں نے سچ فرمایا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وضو کروایا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 593]
حدیث نمبر: 583 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ جَحْدَرٌ ، بَقِيَّةُ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ جَحْدَرٌ ، نا بَقِيَّةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُلَّمَا تَوَضَّأْتُ سَالَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَوَضَّأْتَ فَسَالَ مِنْ قَرْنِكَ إِلَى قَدَمِكَ فَلا وُضُوءَ عَلَيْكَ" . عَبْدُ الْمَلِكِ هَذَا ضَعِيفٌ، وَلا يَصِحُّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں جب کبھی وضو کرتا ہوں، (خون) بہنے لگتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم وضو کر لو، پھر وہ اگر تمہاری چوٹی سے لے کر پاؤں تک بہتا رہے، تو تم پر وضو کرنا لازم نہیں ہے۔“ عبداللہ بن ملک راموی ضعیف ہے، یہ روایت مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 594]
حدیث نمبر: 584 سنن دارقطنی
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ ، عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ الْحِمْصِيُّ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عُبَادَةُ بْنُ نُسِيٍّ ، وَهُبَيْرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِيُّ ، ثَوْبَانُ
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ ، نا عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ الْحِمْصِيُّ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، نا عُبَادَةُ بْنُ نُسِيٍّ ، وَهُبَيْرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالا: نا أَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِيُّ ، نا ثَوْبَانُ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا مِنْ غَيْرِ رَمَضَانَ فَأَصَابَهُ غَمٌّ أَذَاهُ فَتَقَيَّأَ، فَقَاءَ فَدَعَانِي بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَفْطَرَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَرِيضَةٌ الْوُضُوءُ مِنَ الْقَيْءِ؟ قَالَ:" لَوْ كَانَ فَرِيضَةً لَوَجَدْتُهُ فِي الْقُرْآنِ"، قَالَ: ثُمَّ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغَدَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" هَذَا مَكَانُ إِفْطَارِي أَمْسَ" . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، غَيْرُ عُتْبَةَ بْنِ السَّكَنِ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، یہ رمضان کے علاوہ کی بات ہے، آپ کو کوئی تکلیف لاحق ہوئی، جس نے آپ کو اذیت دی، جس کی وجہ سے آپ کو قے آ گئی، پھر آپ نے قے کی، پھر وضو کے لیے مجھے بلا کر وضو کیا اور روزے کو ختم کر دیا، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! قے کرنے کے بعد وضو کرنا فرض ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ فرض ہوتا، تو تمہیں پر آن میں اس کا حکم مل جاتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اگلے دن روزہ رکھا تھا، تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”یہ میرے گزشتہ کل کے روزہ توڑنے کی قضا ہے۔“ اس روایت کو اوزاعی کے حوالے سے صرف عطیہ بن سکن نے نقل کیا ہے، یہ شخص منکر الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 595]