☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جسم سے نکلے والی چیز جیسے نکسیر، قے، سچھپنے (لگوانے سے نکلے والا خون)
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: جسم سے نکلے والی چیز جیسے نکسیر، قے، سچھپنے (لگوانے سے نکلے والا خون)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 544 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِدٍ الْخَوْلانِيُّ ، إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى الْخَوْلانِيُّ أَبُو عَمْرٍو الْمِصْرِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، شُعْبَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِدٍ الْخَوْلانِيُّ ، بِمِصْرَ، نا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى الْخَوْلانِيُّ أَبُو عَمْرٍو الْمِصْرِيُّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، نا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْوُضُوءُ مِمَّا يَخْرُجُ وَلَيْسَ مِمَّا يَدْخُلُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز باہر نکلتی ہے، اس پر وضو کرنا لازم ہوتا ہے، جو اندر داخل ہوتی ہے، اس پر وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 553]
حدیث نمبر: 545 سنن دارقطنی
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلٍ ، أبِي ، سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو أَيُّوبَ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" احْتَجَمَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَلَمْ يَزِدْ عَنْ غَسْلِ مَحَاجِمِهِ" . حَدِيثٌ رَفَعَهُ ابْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ، وَوَقَفَهُ أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، وَهُوَ الصَّوَابُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور نماز ادا کر لی اور از سر نو وضو نہیں کیا، آپ نے صرف اس حصے کو دھویا تھا، جہاں پر پچھنے لگوائے تھے۔ ابن ابوعشرین نے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ابومغیرہ نے اسے اوزاعی کے حوالے سے موقوف کے طور پر نقل کیا ہے، اور یہی درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 554]