☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: بیٹھے ہوئے سو جانا وضو نہیں توڑتا، اس بارے میں جو کچھ منقول ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: بیٹھے ہوئے سو جانا وضو نہیں توڑتا، اس بارے میں جو کچھ منقول ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 466 سنن دارقطنی
طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، أَبُو هِلالٍ ، قَتَادَةُ ، أَنَسٍ
قُرِئَ عَلَى قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، نا أَبُو هِلالٍ ، نا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنَّا نَأْتِي مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَنَامُ فَلا نُحْدِثُ لِذَلِكَ وُضُوءًا" . صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مسجد میں آ جاتے تھے، اور سو جایا کرتے تھے تو ہم لوگ (سو جانے کی وجہ سے) دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے۔ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 473]
حدیث نمبر: 467 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، مَعْمَرٌ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، نا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوقَظُونَ لِلصَّلاةِ، حَتَّى إِنِّي لأَسْمَعُ لأَحَدِهِمْ غَطِيطًا ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلا يَتَوَضَّئُونَ" . قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: هَذَا عِنْدَنَا وَهُمْ جُلُوسٌ صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم کو دیکھا ہے، انہیں نماز پڑھنے کے لیے اٹھایا جاتا تھا، یہاں تک کہ بعض اوقات میں ان میں سے کسی کے خراٹے بھی سن لیتا تھا، لیکن وہ پھر اٹھ کر نماز پڑھ لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ ابن مبارک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: ”ہمارے نزدیک یہ حکم اس وقت ہے جب یہ لوگ بیٹھے ہوئے سو جاتے تھے۔“ یہ حدیث مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 474]
حدیث نمبر: 468 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، وَكِيعٌ ، هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، نا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ حَتَّى يُخْفِقُوا بِرُءُوسِهِمْ، ثُمَّ يَقُومُونَ يُصَلُّونَ وَلا يَتَوَضَّئُونَ" . صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم عشاء کی اذان کے انتظار میں ہوتے تھے، یہاں تک کہ ان کے سر جھک جایا کرتے تھے (یعنی وہ سو جاتے تھے)، پھر وہ اٹھ کر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ یہ روایت مستند طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 475]