☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: وضو کرنے والے شخص اور غسل کرنے والے شخص کے لیے کتنا پانی استعمال کرنا مستحب ہے؟
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: وضو کرنے والے شخص اور غسل کرنے والے شخص کے لیے کتنا پانی استعمال کرنا مستحب ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 307 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، أَبُو رَيْحَانَةَ ، سَفِينَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، نا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثنا أَبُو رَيْحَانَةَ ، عَنْ سَفِينَةَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُوضِيهِ الْمُدُّ وَيَغْسِلُهُ الصَّاعُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام سفینہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ”مد“ پانی کے ذریعے وضو کر لیتے تھے اور ایک ”صاع“ پانی کے ذریعے غسل کر لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 312]
حدیث نمبر: 308 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِنَحْوِ الْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِنَحْوِ الصَّاعِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تقریباً ایک ”مد“ پانی کے ذریعے وضو کر لیتے تھے اور تقریباً ایک ”صاع“ پانی کے ذریعے غسل کر لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 313]
حدیث نمبر: 309 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ السَّوَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، أَبُو عَاصِمٍ مُوسَى بْنُ نَصْرٍ الْحَنَفِيُّ ، عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ السَّوَّاقُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نا أَبُو عَاصِمٍ مُوسَى بْنُ نَصْرٍ الْحَنَفِيُّ ، نا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَتَوَضَّأُ بِرَطْلَيْنِ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ ثَمَانِيَةُ أَرْطَالٍ" . تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ نَصْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو ”رطل“ پانی کے ذریعے وضو کر لیتے تھے اور ایک ”صاع“ آٹھ رطل پانی کے ذریعے غسل کر لیتے تھے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں موسیٰ بن نصر نامی راوی منفرد ہیں اور یہ صاحب ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 314]