☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: وضو کے بعد تشہد پڑھنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: وضو کے بعد تشہد پڑھنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 228 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الزُّهَيْرِيُّ ، مِرْدَاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِيِّ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الزُّهَيْرِيُّ ، نا مِرْدَاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ وَذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ تَطَهَّرَ جَسَدُهُ كُلُّهُ، وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ لَمْ يَتَطَهَّرْ إِلا مَوْضِعُ الْوُضُوءِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے (یعنی بسم اللہ پڑھے) تو اس کا پورا جسم پاک ہو جاتا ہے اور جو شخص وضو کرے اور اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے (یعنی بسم اللہ نہ پڑھے) تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہوتا ہے جس پر اس نے وضو کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 232]
حدیث نمبر: 229 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ ، عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى وُضُوئِهِ كَانَ طَهُورًا لِجَسَدِهِ"، قَالَ:" وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَى وُضُوئِهِ كَانَ طَهُورًا لأَعْضَائِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور وضو کے آغاز میں اللہ کا نام لے، تو اس کا پورا جسم پاک ہو جاتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص وضو کرے اور شروع میں اللہ کا نام نہ لے تو اس کے صرف مخصوص اعضاء پاک ہوتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 233]