☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: وہ پانی جو تبدیل ہوچکا ہو
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: وہ پانی جو تبدیل ہوچکا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 41 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَزَّازُ ، عَلِيُّ بْنُ السَّرَّاجِ ، أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ ، مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَزَّازُ ، نا عَلِيُّ بْنُ السَّرَّاجِ ، نا أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ ثَوْبَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَاءُ طَهُورٌ إِلا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ أَوْ عَلَى طَعْمِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا: ”پانی پاک کرنے والی چیز ہے، ماسوائے اس پانی کے، جس کی بو یا ذائقے پر (ناپاک چیز) غالب آ جائے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 45]
حدیث نمبر: 42 سنن دارقطنی
ابْنُ الصَّوَّافِ ، حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، سُرَيْجٌ ، أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَحْوَصِ ، رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّوَّافِ ، نا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا سُرَيْجٌ ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَحْوَصِ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يُنَجِّسُ الْمَاءَ إِلا مَا غَيَّرَ طَعْمَهُ أَوْ رِيحَهُ" . لَمْ يُجَاوِزْ بِهِ رَاشِدًا، وَأَسْنَدَهُ الْغُضَيْضِيُّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا راشد بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”پانی کو کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے جو چیز اس کے ذائقے یا بو کو تبدیل کر دیں۔“ مذکورہ روایت راشد بن سعد تک منقول ہے، تاہم عضیضی نے اس حدیث کو سیدنا ابومامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 46]
حدیث نمبر: 43 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الأَبَّارُ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْغُضَيْضِيُّ ، رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو الْحَجَّاجِ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الأَبَّارُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْغُضَيْضِيُّ ، نا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو الْحَجَّاجِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يُنَجِّسُ الْمَاءَ شَيْءٌ إِلا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ" . لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَالصَّوَابُ فِي قَوْلِ رَاشِدٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے اس چیز کے جو اس پانی کی بو اور ذائقے کو تبدیل کر دے۔“ اس روایت کو ”مرفوع“ کے طور پر صرف رشدین بن سعد سے نقل کیا ہے اور یہ راوی مستند نہیں ہے، صحیح یہ ہے، یہ راشد بن سعد کے قول پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 47]
حدیث نمبر: 44 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ أَبُو سُلَيْمَانَ ، عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرِثِيُّ ، فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ أَبُو سُلَيْمَانَ ، نا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرِثِيُّ ، نا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمَاءُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 48]
حدیث نمبر: 45 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نا الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَاءُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ أَوْ طَعْمِهِ" . مُرْسَلٌ، وَوَقَفَهُ أَبُو أُسَامَةَ عَلَى رَاشِدٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
راشد بن سعد بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”پانی کو کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی ماسوائے اس چیز کے جس کی بو یا ذائقہ اس پانی پر غالب آ جائے۔“ یہ روایت ”مرسل“ ہے اور ابواسامہ نامی راوی نے اسے راشد بن سعد تک ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 49]
حدیث نمبر: 46 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو الْبَخْتَرِيِّ ، أَبُو أُسَامَةَ ، الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو الْبَخْتَرِيِّ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، نا الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ، وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالا:" الْمَاءُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوعون راشد بن سعد بیان کرتے ہیں: پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے اس چیز کے، جو پانی کی بو یا اس کے ذائقے کو تبدیل کر دے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 50]
حدیث نمبر: 47 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، نا هُشَيْمُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ:" إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ كُلُّهُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب فرماتے ہیں: پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 51]
حدیث نمبر: 48 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، سَأَلْنَاهُ عَنِ الْغُدْرَانِ وَالْحِيَاضِ تَلِغُ فِيهَا الْكِلابُ، قَالَ:" أنزل الْمَاءُ طَهُورًا لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
داؤد بن ابوہند بیان کرتے ہیں: ہم نے سعید بن مسیب سے کنویں اور ایسے حوض کے بارے میں دریافت کیا جس میں سے کتے بھی پی لیتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: پانی تو پاک چیز کے طور پر نازل کیا گیا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 52]
حدیث نمبر: 49 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّقَّاقُ، قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنا دَاوُدُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " أنزل اللَّهُ تَعَالَى الْمَاءَ طَهُورًا فَلا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
داؤد سعید بن مسیب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے پانی کو پاک چیز کے طور پر نازل کیا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 53]
حدیث نمبر: 50 سنن دارقطنی
إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّيَّاتُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو أُسَامَةَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، الْحُسَيْنُ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، أَبُو أُسَامَةَ ، الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَخْزُومِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّيَّاتُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، قَالا: نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ . ح وَثنا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِيَ يُلْقَى فِيهَا الْمَحِيضُ وَالنَّتْنُ، وَقَالَ يُوسُفُ: وَالْجِيَفُ، وَقَالُوا: وَلُحُومُ الْكِلابِ، فَقَالَ:" إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" . وَالْحَدِيثُ عَلَى لَفْظِ ابْنِ أَبِي عَوْنٍ، وَقَالَ يُوسُفُ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم لوگ ”بضاعہ“ کنویں سے وضو کر لیتے ہیں، حالانکہ اس میں حائضہ عورتوں کے کپڑے اور دیگر گندی چیزیں ڈالی جاتی ہیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مردار“ ڈالا جاتا ہے۔ بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: کتے کا گوشت ڈال دیا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ حدیث کے یہ الفاظ ابن ابوعون نامی راوی کے نقل کردہ الفاظ کے مطابق ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 54]
حدیث نمبر: 51 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُقَالُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَيُسْتَقَى الْمَاءُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِيَ يُلْقَى فِيهَا لُحُومُ الْكِلابِ وَالْمَحَائِضُ وَعُذَرُ النَّاسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَاءُ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" . خَالَفَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، رَوَاهُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَلِيطٍ، فَقَالَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ قَالَهُ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا، جب آپ سے یہ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم لوگ ”بضاعہ“ کے کنویں سے پانی پیتے ہیں، حالانکہ اس میں کتوں کا گوشت، حیض والی عورتوں کے کپڑے اور لوگوں کی گندگی ڈال دی جاتی ہے (تو اس کا کیا حکم ہے)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 55]
حدیث نمبر: 52 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو سَيَّارٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِيهِ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَبُو سَيَّارٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحِيَاضِ الَّتِي تَكُونُ فِيمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ الْكِلابَ وَالسِّبَاعَ تَرِدُ عَلَيْهَا، فَقَالَ:" لَهَا مَا أَخَذَتْ فِي بُطُونِهَا وَلَنَا مَا بَقِيَ شَرَابٌ وَطَهُورٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان حوضوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو مکہ مکرمہ اور مدینہ کے راستے میں مختلف جگہ پر آتے ہیں، آپ کو بتایا گیا: کتے اور درندے ان حوضوں سے پانی پیتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے پیٹ میں جو کچھ وہ ڈال لیتے ہیں وہ ان کا ہوا اور جو بچ جائے وہ ہمارے پینے کے قابل ہے اور صاف ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 56]
حدیث نمبر: 53 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، سَلِيطُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ الْحَكَمِ الأَنْصَارِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ . ح وَثنا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي سَلِيطُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ الْحَكَمِ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يُسْتَقَى لَكَ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ، بِئْرِ بَنِي سَاعِدَةَ، وَهِيَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا مَحَائِضُ النِّسَاءِ وَلُحُومُ الْكِلابِ وَعُذَرُ النَّاسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: آپ کے لیے ”بضاعہ“ نامی کنویں سے پانی لایا جاتا ہے، جو ”بنو ساعدہ“ کا کنواں ہے، اس کنویں میں حیض والی عورتوں کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور لوگوں کی گندگی ڈالی جاتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 57]
حدیث نمبر: 54 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، ابْنُ إِسْحَاقَ ، سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، نا ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 58]
حدیث نمبر: 55 سنن دارقطنی
أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، عَمِّي ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ
حَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالا: نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ، وَهِيَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا الْمَحَائِضُ وَلُحُومُ الْكِلابِ وَالنَّتْنُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم لوگ بضاعہ نامی کنویں سے وضو کر لیا کریں؟ جس میں حیض والی عورتوں کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور گندگی ڈال دی جاتی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 59]
حدیث نمبر: 56 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، أَبَا سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 60]
حدیث نمبر: 57 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى الأَسْلَمِيِّ ، أُمِّهِ ، سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، نا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ ، يَقُولُ:" شَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ”بضاعہ“ کنویں کا پانی پیاتھا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 61]
حدیث نمبر: 58 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، وَيَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عُمَرَ ، وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَيَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، أَنَّ عُمَرَ ، وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، مَرَّا بِحَوْضٍ، فَقَالَ عَمْرٌو:" يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ، أَتَرِدُ عَلَى حَوْضِكَ هَذَا السِّبَاعُ؟ فَقَالَ عُمَرُ: يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ، لا تُخْبِرْنَا فَإِنَّا نَرِدُ عَلَى السِّبَاعِ وَتَرِدُ عَلَيْنَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوسعید اور یحییٰ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ایک حوض کے پاس سے گزرے تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے حوض کے مالک! کیا تمہارے اس حوض پر درندے بھی آ کر پانی پیتے ہیں؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے حوض کے مالک! تم ہمیں اس بارے میں نہ بتاؤ (کیونکہ اس طرح کے حوض سے پانی پینے کے لیے) کبھی ہم درندوں کے بعد آ جاتے ہیں اور کبھی وہ ہمارے بعد آ جاتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 62]